جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان اور سری لنکا میں1ارب20کروڑ ڈالر کے سودے متوقع

datetime 19  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستانی ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تحت کولمبو (سری لنکا) میں منعقدہ 3روزہ پاکستان سنگل کنٹری نمائش کے نتیجے میں1ارب 20کروڑ ڈالر کے تجارتی سودے متوقع ہیں۔ منتظمین کے مطابق سری لنکن درآمدکنندگان نے آٹو، فارما، انجینئرنگ، پھل و سبزی، گارمنٹ اور ٹیکسٹائل کی پاکستانی مصنوعات میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔فرنیچر سے منسلک بڑے کاروباری اداروں نے بھی پاکستانی فرنیچر میں دلچسپی لی اور پاکستانی فرنیچر کی سری لنکا میں درآمدپر گفتگو کے لیے فرنیچر ایسوسی ایشن آف پاکستان کو اپنے دفاتر میں مدعو کیا، نمائش کے دوران دونوں ملکوں کے تجارتی مندوبین کے درمیان 3ہزار سے زائد کاروباری ملاقاتیں کی گئیں۔اس حوالے سے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو ایس ایم منیر نے کہاکہ آزادتجارتی معاہدے کو دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند بنانے کی غرض سے مزید موثر کیا جائے گا۔ ٹی ڈیپ سیکریٹری رابعہ جویری آغا کے مطابق آل پاکستان فرنیچر مینوفیکچررز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر 3 کروڑ ڈالرکے برآمدی آرڈر حاصل کر چکے ہیں، آٹو اور فارما کے شعبوں سے متعدد پاکستانی ادارے سری لنکا میں اپنے دفاتر قائم کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں،آٹو موبائل کے شعبے میں ہی 1 مشترکہ منصوبہ شروع کیا جارہا ہے۔جس سے سالانہ ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی مصنوعات برآمد کیے جانے کا امکان ہے۔ چیئرمین سری لنکا بورڈ آف انویسٹمنٹ اور دیگر برآمد کنندگان کے اصرار پر پاکستانی تھری وھیلرز بنانے والے صنعت کار اپنی مصنوعات کے نمونے مزید معائنے کے لیے ان کے پاس چھوڑ کر آگئے ہیں۔فروزن فوڈز کے شعبے میں کام کرنے والے پاکستانی ادارے کو 40 فٹ کنٹینر میں مصنوعات کا آرڈر ملا ہے اور اسی ادارے نے سری لنکا میں اپنی مصنوعات کے ڈسٹری بیوشن چینل قائم کرنے کے لیے مقامی تقسیم کار ادارے سے معاہدہ کرلیا ہے۔ سری لنکا کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر ایجوکیشن اینڈ پبلسٹی ڈاکٹر امل ہرشا ڈی سلوا نے پاکستانی فارما اداروں سے تفصیلی ملاقاتیں کیں اور پاکستانی اداروں کو متعلقہ چیمبر کے ذریعے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا تاکہ رجسٹریشن کی کارروائی میں تیزی آسکے۔انہوں نے پاکستانی فارما سیکٹر کی کمپنیوں کو ہاسپٹل مینجمنٹ، ٹیکنکل ایویلویشن کمیٹی کے ارکان، سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے لیے خریداری کرنے والے عہدیداران تک رسائی کے لیے نیشنل میڈیکل ایکویپمنٹ لیب اینڈ فارماسیٹکل ایکسپو میں بھی حصہ لینے کا مشورہ دیا جو 18 سے19مئی کے دوران منعقد کی جائے گی۔واضح رہے کہ پاکستان سنگل کنٹری نمائش کولمبومیں 15سے 17 جنوری تک ہوئی، نمائش میں 750 سے زائد سری لنکن خریدار اور درآمد کنندہ اداروں نے 125پاکستانی اداروں کی مصنوعات سے آگہی حاصل کی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…