گوادر (نیوزڈیسک ) چیئرمین گوادر پورٹ دوستین خان جمالدینی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف عالمی پابندیاں اٹھنے کے بعد گواد ر شہر کے لئے مزید 30میگاواٹ بجلی حاصل کی جاسکتی ہے بلوچستان کے ساحلی علاقے مکران کےلئے بھی بجلی خریدنے کے نئے معاہدے کئے جا سکتے ہیں یہ بات انہوںنے پیر کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔دوستین جمالدینی نے کہاکہ گوادر میں چین کی جانب سے جو صنعتیں لگانے کے منصوبے بنائے گئے ہیں ان سے مستقبل میں بجلی کی طلب میں اضافہ پیدا ہوگا جبکہ ابتدائی انفرا سٹکچر کےلئے بھی بجلی درکار ہوگی چونکہ اب ایران پر سے عالمی پابندیااٹھا لی گئی ہے اس لئے ایران کے ساتھ موجودہ معاہدے کے تحت مزید 30میگاواٹ بجلی فوری طوپر حاصل کی جا سکتی ہے اور مستقبل میں مکران کے لئے 100میگا واٹ بجلی لینے کا منصوبہ بھی جلد کیا جا سکے گا۔ جسکے کےلئے وزارت پانی وبجلی معاہدہ تشکیل دے سکتی ہے ۔