سڈنی(نیوز ڈیسک) آسڑیلیا نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہندوستان کے خلاف 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ارون فنچ کی قیادت میں مضبوط ٹیم کا اعلان کردیا۔آسٹریلیا کے ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کے کپتان اسٹیو اسمتھ اور ان کے نائب ڈیوڈ وارنر نیوزی لینڈ کے خلاف 3 فروری کو ہونے والے ایک روزہ میچ کی تیاری کے پیش نظرصرف ایک میچ ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل پائیں گے، جو 26 جنوری کو کھیلا جائے گا.سلیکٹر روڈ مارش کا کہنا تھا کہ’’17 رکنی اسکواڈ کے انتخاب کے لیے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ سے کافی مدد ملی جس سے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے ٹیم بنانے کا اچھا موقع دستیاب ہوگا’’۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 8 مارچ سے شروع ہوگا جبکہ فائنل 3 اپریل کو کلکتہ میں کھیلا جائے گا۔آسٹریلیا نے بگ بیش لیگ میں بہترین کارکردگی پر ارون فنچ کو کپتان مقرر کردیا ہے جبکہ تجربہ کار کھلاڑیوں شین واٹسن اور شان ٹیٹ کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔آسٹریلوی ٹیم میں کرس لین، ٹریویس ہیڈ اور اینڈریو ٹائی کی صورت میں نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ہندوستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے آسٹریلیا کی ٹیم جن کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی،ا?ن میں ارون فنچ (کپتان)، اسکاٹ بولاند، کیمرون بوائس، جیمز فلکنر، جان ہیسٹنگز، ٹریوس ہیڈ، ناتھن لیون، کرس لین، گلین میکسویل، شان مارش، کین رچرڈسن، اسٹیو سمتھ، شان ٹیٹ، اینڈریو ٹائی، میتھیو ویڈ، ڈیوڈ وارنر اور شین واٹسن شامل ہیں،دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 26 فروری کو ایڈیلیڈ میں ہوگا، دوسرا میچ 29 جنوری کو میلبورن اور تیسرا اور آخری میچ 31 جنوری کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ آسٹریلیا، ہندوستان کو 5 میچوں کی ون ڈے سیریز کے ابتدائی تین میچوں میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کرچکا ہے.