ممبئی (نیوزڈیسک)بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی کے خلاف خاتون کو تھپڑمارنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ خاتون کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ نوازالدین صدیقی کو ہاوسنگ سوسائٹی کے کمپاونڈ میں پارکنگ خالی کرنے کے کئی نوٹس بھجوائے گئے تھے۔نوازدین کی متنازع جگہ پرگاڑی کھڑی کرنے کی تصویربنائی جارہی تھی، جس پروہ برہم ہوگئے اوران کی بیٹی کو تھپڑ رسید کر دیا۔