بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

کامیڈی فلم ’ رائیڈالونگ ‘ نے ’اسٹار وار ‘کا راج ختم کردیا

datetime 18  جنوری‬‮  2016 |

لاس اینجلس (نیوز ڈیسک)نئی کامیڈی فلم ’رائیڈ الونگ‘ نے امریکی باکس آفس سے’ اسٹار وارز‘ کا راج ختم کردیا ،فلم نے3 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کما کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔نئی کامیڈی فلم’رائیڈ الونگ‘ اسی نام سے ریلیز ہونے والی فلم کا سیکوئیل ہے، فلم نے اپنی ریلیز کے ابتدائی4 دنوں میں3 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کمائے اور باکس آفس پر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔فلم کی کہانی باتونی سیکیورٹی گارڈ’ بین‘ کے گرد گھومتی ہے، جو خود کو قابل ثابت کرنے کے لیے اٹلانٹا کے پولیس افسر جیمز کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے۔ گزشتہ 4 ہفتوں سے مسلسل پہلی پوزیشن پر قبضہ جمائے اسٹار وارز کا جادو بالاخر اپنا اثر کھونے لگا ہے، فلم نے اس ہفتے مزید 3 کروڑ کمائے اور دوسرے نمبر پر رہی۔اسٹار وارز نے دنیا بھر سے اب تک ایک ارب86 کروڑ ڈالر کماچکی ہے اور تیسرے نمبر پر اس ہفتے رہی ، لیونارڈو ڈی کیپریو کی فلم ’دی ریوننٹ ‘جو اس ہفتے2 کروڑ95 لاکھ ڈالر کما سکی۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…