جوہانسبرگ(نیوزڈیسک)جنوبی افریقہ سے تیسرے ٹیسٹ میں پچ کے ممنوعہ ایریا میں باربار دوڑنے کی وجہ سے بولنگ سے ہٹانے پر انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن امپائر علیم ڈار سے الجھ پڑے۔جیمز اینڈرسن کو 2 مرتبہ وارننگ دی گی اور پھر تیسری مرتبہ علیم ڈار نے انگلش کپتان الیسٹرکک کو انھیں اٹیک سے ہٹانے کا حکم دیا، اس وقت انھوں نے اپنے 26 ویں اوور کی 2 بالز کی تھی۔ اینڈرسن نے غصے میں ا?کر بحث شروع کردی، ان کا کہنا تھا کہ انھیں صرف ایک بار وارننگ دی گئی۔بعدازاں انگلش بورڈ نے تسلیم کیا کہ امپائرز نے کک کو 2 مرتبہ خبردار کیا تھا کہ اینڈرسن پچ کے ممنوعہ ایریا میں دوڑ رہے ہیں، تیسری باری میں انھیں اٹیک سے ہٹا دیا گیا چونکہ پروٹیز اننگز کا فوراً ہی اختتام ہوگیا، اس لیے انگلش ٹیم پر کوئی فرق نہیں پڑا۔