اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

پا بندیوں کا خاتمہ دنیا کے ساتھ تعلقات کے نئے باب کا آغاز ہے: حسن روحانی

datetime 17  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(نیوز ڈیسک)تہران پر عالمی پابندیاں ہٹائے جانے کے چند گھنٹوں بعد ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران نے ’دنیا کے ساتھ تعلقات کے ایک نئے باب‘ کا آغاز کیا ہے۔اس سے قبل جوہری توانائی کے نگران ادارے (آئی اے ای اے) نے کہا ہے کہ ایران نے جوہری معاہدے پر عملدرآمد کے لیے تمام ضروری اقدامات پورے کر لیے ہیں جس کے بعد اس پر عائد بین الاقومی پابندیاں اٹھا لی گئی ہیں۔یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگیرینی نے ویانا میں ایران پر عائد پابندیاں اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ’ایران نے جوہری معاہدے کے حوالے سے اپنے وعدے پورے کر دیے ہیں۔‘پریس ٹی وی کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ اس معاہدے سے کسی ملک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ایران نے عالمی توانائی ایجنسی کے اہلکاروں کے ساتھ تعاون کیا اور دنیا کو محفوظ بنانے کے لیے ایرانی اقدامات قابل تعریف ہیں۔ٹوئٹر پر صدر روحانی نے لکھا: ’اس عنایت کے لیے میں خدا کا شکرگزار ہوں اور ایران کی عظمت اور اس کے صبر کے آگے سر نگوں ہوں۔‘زیادہ تر مغربی ممالک کی حکومتوں نے پابندی ہٹائے جانے کا خیر مقدم کیا ہے لیکن اسرائیل کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اس کے باوجود تہران جوہری بم بنانا چاہتا ہے۔ایران پر پابندیاں ختم ہونے کے بعد وہ اربوں ڈالر مالیت کے منجمد اثاثے حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی منڈی میں تیل بھی فروخت کر سکے گا۔یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگیرینی نے ویانا میں ایرانی وزیرِ خارجہ جواد ظریف کے ہمراہ بات کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے سے علاقائی امن اور استحکام میں اضافہ ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران نے عالمی توانائی ایجنسی کے اہلکاروں کے ساتھ تعاون کیا اور دنیا کو محفوظ بنانے کے لیے ایرانی اقدامات قابل تعریف ہیں۔امریکا اور یورپی یونین کی جانب سے ایران پر پابندیاں اٹھائے جانے کے اعلان کے بعد ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے ویانا میں ایک پریس کانفرنس کے دوران مذکورہ فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے ایرانی عوام کو مبارکباد پیش کی اور کہا ’ایران کے عوام کے لیے آج خوشی کا دن ہے۔‘آئی اے ای اے کا کہنا ہے کہ اس کے انسپیکٹروں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران نے اس حوالے سے تمام مطلوبہ اقدامات ممکمل کر لیے ہیں۔آئی اے ای اے کیڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا ’آج کا دن بین الاقوامی برادری کے لیے بہت اہم ہے۔‘ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان ایران کے جوہری پروگرام پر گذشتہ برس جولائی میں معاہدہ طے پایا تھا جس کا مقصد ایران کی جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت کو ختم کرنا ہے۔آئی اے ای اے کی جانب سے ایران پر عائد بین اقوامی پابندیوں کے خاتمے کے اعلان پر ایرانی صدر حسن روحانی نے قوم کو مبارکباد دی ہے۔امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے بھی ایران پر امریکہ کی جانب سے عائد کی جانے والی اقتصادی پابندیوں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ویانا میں بات کرتے ہوئے جان کیری نے کہا ’ایران نے اس حوالے سے بہت اہم اقدامات اٹھائے ہیں جس کے بعد امریکہ اور یورپی یونین نے فوری طور پر ایران پر عائد پابندیاں اٹھا لیں ہیں۔‘امریکی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا ’ پوری دنیا اور خصوصاً مشرقِ وسطیٰ میں ہم اور ہمارے اتحادی محفوظ ہو گئے ہیں۔‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…