اسلام آباد (نیوز ڈیسک) انٹرپول کو عالمی مجرموں کا تعاقب کرتے 95سال بیت گئے انٹرپول کی بنیاد 1921 میں مناکو میں دنیا کے 24 ممالک نے رکھی تھی انٹرپول دراصل انٹرنیشنل کریمینل پولیس آرگنائزیشن ( آئی سی پی او ) کا مختصر نام ہے اسے بین الاقوامی پولیس بھی کہا جاتا ہے اس کا تحریری آئین 50 دفعات اور 56 ضوابط پر مشتمل ہے ایک رپورٹ کے مطابق انٹرپول مجرموں کی گرفتاری کے لئے 7 رنگوں کے نوٹس جاری کرتا ہے ہر رنگ کا نوٹس اپنی الگ پہچان رکھتا ہے ۔ یہ نوٹس عربی ، ہسپانوی ، انگریزی اور فرانسیسی میں جاری کئے جاتے ہیں ریڈ نوٹس اہم ترین نوٹس ہے یہ عالمی گرفتاری کا وارنٹ ہے سرخ نوٹس دو طرح کے ہوتے ہیں ایک عدالت میں گرفتار کرکے پیش کئے جانے والے ملزمان اور دوسرا ملک بدری کے عدالتی فیصلے کے بعد جاری کیا جاتا ہے سبز نوٹس عادی افراد ، پیلا نوٹس لاپتہ افراد ، نیلا نوٹس مفرور ملزمان کی نشاندہی ، زرد نوٹس پارسل بموں ، سفید نوٹس القاعدہ اور طالبان سے متعلقہ افراد کے لئے جاری کیا جاتا ہے ۔