منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مسلمان لڑکے کی محبت میں پاگل برطانوی فیشن ڈیزائنر نے جان دیدی

datetime 16  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک ) برطانیہ سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ فیشن ڈیزائنر کیلی نے اپنے مسلمان بوائے فرینڈ کی شادی ہو جانے کے ڈر سے خود کشی کر لی ۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اپنے مسلمان دوست کے نام موبائل پر بھیجے گئے آخری پیغام میں اس نے لکھا کہ میں تم سے بہت محبت کرتی ہوں۔ یہ میں سب کچھ تمہارے لئے کرنے جا رہی ہوں کیونکہ مجھے ڈر ہے کہ تمہاری زبردستی شادی کر دی جائے گی۔ لڑکی کے بوائے فرینڈ نے پولیس کو اس اندوہناک واقعے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ میں جب میری دوست سے آخری مرتبہ ملاقات ہوئی تو وہ بہت خوش نظر آ رہی تھی لیکن مرنے سے چند منٹس قبل اسے نے مجھے موبائل پر پیغام بھیجا کہ میں تم سے بہت پیار کرتی ہوں اور یہ سب کچھ تمہارے لئے کر رہی ہوں۔اپنے موبائل پر لکھے آخری نوٹ میں لڑکی نے لکھا کہ اس کا بوائے فرینڈ کی ارینجڈ میرج ہونے جا رہی ہے۔ اس اطلاع نے مجھے سخت پریشان اور دکھی کر دیا ہے۔ پولیس کو دیئے گئے بیان میں نوجوان کا کہنا تھا کہ ہم ایک دوسرے سے شدید محبت کرتے تھے اور شادی کا ارادہ رکھتے تھے۔ پولیس کے مطابق تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ مس چینگ نے خود کشی سے قبل سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے بوائے فرینڈ سے رابطہ کیا تھا اور اس کی ارینجڈ میرج کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا تاہم بوائے فرینڈ کا موقف ہے کہ اس کی ارینجڈ میرج کے حوالے سے کبھی بات نہیں ہوئی تھی۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق کو کسی بھی قسم کا دماغی عارضہ لاحق نہیں تھا اور جب اس نے خود کشی کا اقدام اٹھایا وہ نشے کی حالت میں بھی نہیں تھی۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…