پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

پی آئی اے کے دفتر پر حملہ،بھارت میں اہم گرفتاری پر ہندوﺅں کا شدید ردعمل

datetime 16  جنوری‬‮  2016 |

نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارت میں انتہا پسند ہندو جماعتیں دونوں ممالک کے درمیان بہتر ہوتے تعلقات کو خراب کرنے کےلئے سرگرم ہو گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پی آئی اے کے دفتر پر حملے میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا للیت سنگھ نامی یہ ملزم ہندو سینا کا کارکن ہے باقی تین ملزموں کی تلاش شروع کر دی گئی ہندو سینا کے ان انتہا پسندوں نے پی آئی کے آفس میں پمفلٹ بھی پھینکے جس میں مستقبل میں لاہور بس سروس اور سمجھوتہ ایکسپر یس کو روکنے کی دھمکی دی ہے۔ ادھر پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارت سے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے نئی دہلی اور ممبئی میں پی آئی اے کے دفاتر میں سیکورٹی بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز ہندو سینا کے شرپسندوں نے نئی دلی میں پی آئی اے کے دفتر پر حملہ کر کے توڑ پھوڑ کی ۔ پمفلٹ پھینکے اور اسٹاف پر تشدد کیا،ہندو سینا نے اپنے کارکن کی گرفتاری پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور احتجاجی مظاہرے شروع کردیئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…