ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایران کے ساتھ اہم ترین معاہدے پرعملدرآمد کا اعلان

datetime 16  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ ایران پرپابندیاں ہٹنے کے بعد ایران پاکستان گیس پائپ لائن میں کوئی رکاوٹ نہیں رہے گی اور کسی بھی ملک کے دباﺅ میں آئے بغیر اس منصوبے کو 2017کے آخر تک مکمل کیا جاسکتا ہے ۔ایرانی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں وفاقی وزیر نے کہاکہ ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے یقین دلایا ہے کہ جلد پابندیاں ہٹ جائیگی جس سے دونوں برادرز ہمسائیہ ممالک کے درمیان تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔نئے سفیر سے ملاقات کے بارے میں وفاقی وزیر نے کہاکہ وہ اس حوالے سے بہت پر امید ہیں کہ آئندہ ایک دو روز میں پابندیاں اٹھا لی جائیں گی جس سے اقتصادی تعلقات مضبوط ہونگے ۔انہوںنے کہاکہ میں نے بھی ایرانی سفیر کو تازہ صورتحال سے آگاہ کیا ہے ہم اس منصوبے کو مکمل کر نے کےلئے کام کررہے ہیں اور اس مقصد کےلئے ٹھیکیداروں سے بات چیت جاری ہے توقع ہے کہ منصوبہ 2017کے آخر تک مکمل کرلیا جائیگا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان پر کسی ملک کا کوئی دباﺅ نہیں صرف پابندیوں سے ہی مسائل پیدا ہوئے ¾ اب امید ہے کہ کوئی مسئلہ باقی نہیں رہے گا ۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ منصوبے کےلئے چینی کمپنی سے بات چیت ہورہی رہے تاہم اسے حتمی شکل نہیں دی گئی ہم 85فیصد فنڈز دینے کےلئے تیار ہیں اورانہوںنے ڈیزائن کا کام کر نا ہے جبکہ اس وقت ہم گوادر ¾ نوابشاہ پائپ لائن منصوبے پر بات چیت کررہے ہیں جو ایران پاکستان گیس پائپ لائن کا حصہ ہے ۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ پاکستان گوادر میں ایل این جی ٹرمینل تعمیر کررہاہے اور گوادر سے نواب شاہ تک 700کلو میٹر پائپ لائن بچھائی جارہی ہے جس کے بعد ایرانی سرحد تک صرف 80کلو میٹر علاقہ رہ جائےگا پاکستانی کمپنیاں تین سے چار ماہ میں اسے مکمل کر سکتی ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں وزیر پٹرولیم نے کہاکہ اس پائپ لائن کی تعمیراتی مدت تیس ماہ ہے کیونکہ یہ 780کلو میٹر پر محیط ہے ہم اس کا وقت دو سال یا اس سے بھی کم کر نے کی کوشش کررہے ہیں ایک اور سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہاکہ ایران پاکستان تعلقات میں بہتری کی بہت گنجائش موجود ہے پاکستان سرکاری طورپر اور اس کی نجی کمپنیاں ایران سے خام تیل درآمد کر سکتی ہیں جبکہ ایران سے ایل پی جی کی در آمد بھی ممکن ہے ۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…