جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

یورپ میں پناہ کا نیا قانون

datetime 16  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویانا(نیوزڈیسک)جرمنی اور آسٹریا یورپی یونین میں پناہ سے متعلق نیا قانون بنانے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ نئے قانون کے مطابق یونان اور اٹلی میں موجود ’ہاٹ اسپاٹ‘ مراکز پناہ کی درخواست پر ابتدائی فیصلہ کریں گے۔جرمنی کی وفاقی حکومت کے مہاجرین کے امور سے متعلق معاون خصوصی، پیٹر آلٹمائر نے مقامی جریدے ’فوکس‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ وہ آسٹریا کے وفاقی وزیر برائے مہاجرین کے ساتھ مل کر یورپی یونین میں پناہ حاصل کرنے کے لیے نئے قانون پر کام کر رہے ہیں۔ آلٹمائر نے بتایا کہ عنقریب اس مجوزہ قانون کے بارے میں فرانس اور ہالینڈ جیسے ممالک کو بھی اعتماد میں لیں گے۔یورپی یونین کے رکن ممالک پہلے ہی ’محفوظ ممالک‘ کی مشترکہ فہرست پر اتفاق کر چکے ہیں۔ ’محفوظ ممالک‘ میں ایسے ملک شامل ہیں جہاں سے آنے والے تارکین وطن کو یورپ میں پناہ کے قابل نہیں سمجھا جاتا۔اس اہم فیصلے کے بعد اب جرمنی کی کوشش ہے کہ یورپی یونین میں پناہ حاصل کرنے کا ایسا مشترکہ قانون بنایا جائے جو تمام ممالک کے لیے قابل قبول بھی ہو اور مہاجرین کی آمد کو منظم بھی کیا جا سکے۔مجوزہ قانون کے خدوخال بتاتے ہوئے آلٹمائر کا کہنا تھا کہ اس قانون کے مطابق ’ہاٹ اسپاٹ‘ مراکز اہم کردار ادا کریں گے۔ یہ ہاٹ اسپاٹ مراکز یونان اور اٹلی میں بنائے جائیں گے۔آلٹمائر کے مطابق پناہ کی درخواستوں پر ابتدائی فیصلہ انہی مراکز پر کر دیا جائے گا۔ آلٹمائر نے مزید بتایا کہ ابتدائی فیصلے کے بعد پناہ کے حقدار سمجھے جانے والے تارکین وطن کو متناسب کوٹہ اسکیم کے تحت مختلف یورپی ممالک میں بھیج دیا جائے گا۔ تارکین وطن پناہ کی باقاعدہ درخواست اسی ملک میں دے سکیں گے۔اٹلی اور یونان میں گیارہ ہاٹ اسپاٹ مراکز قائم کیے جانے تھے۔ تاہم ابھی تک صرف دو مراکز بنائے جا سکے ہیں۔جرمن حکومت کے نزدیک یورپی یونین کی بیرونی سرحدوں کی نگرانی اور پناہ کے نئے قوانین بنانے کے بعد یورپ کا رخ کرنے والے تارکین وطن کی تعداد میں کمی ہو جائے گی۔تاہم یورپی یونین میں شامل ہنگری اور دیگر مشرقی یورپی ممالک اس قانون کی مخالفت کر سکتے ہیں۔ یہ ممالک یونین کے ممالک میں مہاجرین کی تقسیم کے منصوبے سے متفق نہیں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…