ریاض (نیوزڈیسک) سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں اوردیگرغیر ملکیوں کے اہلخانہ کی فنگر پرنٹنگ سے متعلق ایک اہم اعلان میں کہا گیا ہے کہ اب چھ سال اور اس سے زائد عمر کے بچوں کی رجسٹریشن اور فنگر پرنٹنگ بھی لازمی ہو گی۔”عرب نیوز‘ ‘کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے ہدایت جاری کی ہے کہ غیر ملکیوں کے اہلخانہ کی فنگر پرنٹنگ کے لئے کم از کم عمر چھ سال ہے۔ اس سے پہلے غیر ملکیوں کے 16 سال یا اس سے زائد عمر کے اہلخانہ کی فنگر پرنٹنگ ضروری تھی۔محکمہ پاسپورٹ کے ترجمان نے بتایاکہ غیر ملکی اپنے چھ سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں کی فنگر پرنٹنگ کا کام جلدا ز جلد مکمل کریں، کیونکہ اس شرط کو پورا نہ کرنے والے غیر ملکی خاندانوں کو کام کرنے سے رو ک دیاجائے گااوراقامہ کے بارے میں بھی فیصلہ کیاجائے گا۔