ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بینک الفلاح نے ڈیجیٹل گفٹ کارڈ سروس’کارڈ والا‘ متعارف کرادی

datetime 15  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)بینک الفلاح نے پاکستان میں ڈیجیٹل گفٹ کارڈ سروس “CardWalla”متعارف کرادی ہے۔ بینک الفلاح نے اس سہولت کو متعارف کرانے کے لیے فنانس ٹیکنالوجی کمپنی Monamiکے ساتھ اشتراک کیا ہے جو مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیاء کی مارکیٹس کو خصوصی اہمیت دیتی ہے۔ یہ سروس موبائل ایپلی کیشنز صارفین، آن لائن موویز اور ٹیلی ویژن شوز سے لطف اندوز ہونے والے صارفین اور آن لائن گیمز کے شوقین افراد کو بینک الفلاح کی انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعے متعدد آن لائن سروسز کے گفٹ کارڈز خریدنے کی سہولت فراہم کریگی۔بینک الفلاح پاکستان کا واحد بینک ہے جویہ خصوصی گفٹ کارڈ سروسز فراہم کررہا ہے۔ CardWalla کے ذریعے صارفین کریڈٹ کارڈ یا ڈیبٹ کارڈ کے بغیر ہی ایپلی کیشنز اور مصنوعات کی آن لائن خریداری کرسکیں گے۔ یہ سروس معروف اسٹورز Skype, Netflix, Amazon, Steam Wallets PlayStation, Hulu Plus, GILT, Facebook, iTunes اور Google Play سے ایپلی کیشنز اور مصنوعات کی خریداری کی سہولت فراہم کریگی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے بینک الفلاح کی گروپ ہیڈ ریٹیل ساؤتھ مہرین احمد نے کہا کہ ’’بینک الفلاح پاکستان میں ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کے شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے اور CardWalla کی سہولت بھی صارفین کی مالیاتی خدمات سے متعلق بدلتی ہوئی ضرورتوں کو تخلیقی اور باسہولت انداز میں پورا کرنے کے ہمارے عزم کی ایک عملی دلیل ہے۔‘‘Monamiکے چیئرمین عمار عفیف نے کہا کہ ’’پاکستانی صارفین مصنوعات کی وسعت اور ان تک رسائی کے حوالے سے دیگر ہم عصر ملکوں سے پیچھے ہیں۔اس شراکت کے ذریعے ہم پاکستانی صارفین کی بین الاقوامی مصنوعات تک رسائی کو ممکن بناکر انہیں گلوبل صارف بننے کا موقع فراہم کررہے ہیں۔ اس ڈیجیٹل سروس کے ذریعے پاکستانی صارفین حال ہی میں متعارف کرائی جانے والی Netflixسروس سے استفادہ کرسکیں گے جس کے تحت سائن اپ کے لیے کریڈٹ کارڈ کے بجائے واؤچر کوڈ استعمال کیا جاتا ہے۔‘‘



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…