اسلام آباد(نیو زڈیسک)روس کے حکام نے ملک کے شمالی علاقے کومی کے ایک سینیئر جیل اہلکار کو ہائی وے کی 50 کلومیٹر سڑک چوری کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کومی کے جیل خانہ جات کے قائمقام نائب سربراہ ایلیگزینڈر پروٹوپوپوو نے اپنی نگرانی میں اس سڑک کو اکھاڑا۔سڑک اکھڑوانے کے بعد انھوں نے اس کے سات ہزار کنکریٹ کے سلیب کو بیچ دیا۔حکام کا اندازہ ہے کہ اس چوری سے قومی خزانے کو 79 ہزار ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔پولیس حکام نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ سڑک کو اکھاڑنے کا کام ایک سال سے زیادہ عرصے میں 2014 اور 2015 میں کیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں معلوم چلا ہے کہ یہ کنکریٹ کے سلیب ایک کمرشل کمپنی کو بیچے گئے اور اس کمپنی نے بھی آگے ان سلیب کو منافعے پر بیچا۔اے ایف پی کے مطابق ایلیگزینڈر کومی میں جیل خانہ جات میں 2010 سے 2015 تک تعینات تھے اور اس عرصے میں ان کو کئی ایوارڈ بھی ملے۔ایلیگزینڈر کو بدھ کے روز حراست میں لیا گیا اور اگر ان پر الزامات ثابت ہو جاتے ہیں تو ان کو دس سال تک کی قید بھی ہو سکتی ہے۔کوپی ریپبلک روس کے شمالی علاقے میں ہے اور اس میں زیادہ تر جنگلات ہیں اور یہ علاقہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے جیسے تیل، گیس وغیرہ۔اے ایف پی کے مطابق روس میں سڑک کی تعمیر کی صنعت میں سب سے زیادہ بدعنوانی ہوتی ہے اور اس کی قیمت دیگر ممالک کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی
-
روانگی سے قبل امریکی عملے نے چینی حکام کی دی گئی ہر چیز وہیں پھینک دی
-
کوکین ڈیلر انمول پنکی کے سنسنی خیز انکشافات، شوبز شخصیات اور سیاستدانوں کے نام بتادیے
-
تبو نے بالی ووڈ کی خوفناک حقیقت بے نقاب کردی
-
گرمیوں کی طویل چھٹیوں پر نجی سکولز کے اعتراضات، حکومت کا بڑا فیصلہ
-
بڑا کریک ڈاؤن ! 10غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو سیل کردیا گیا
-
کاروباری اوقات میں نرمی کا اعلان
-
بھارت اور یو اے ای کے بڑے معاہدے سامنے آگئے
-
سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
دبئی کی بجٹ ائیرلائن نے پاکستان کے 3 بڑے شہروں کیلئے پروازیں معطل کر دیں
-
نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا گیا
-
سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر، تحقیقات کا اعلان
-
چین میں داخلے پر پابندی کے باوجود امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو بیجنگ کیسے پہنچے؟
-
ڈرگ ڈیلر انمول پنکی کے معاملے پر مریم نواز کا ایکشن



















































