لندن(نیوز ڈیسک )برطانیہ میں ہیرے جواہرات کی سب سے بڑی ڈکیتی کے الزام میں گرفتار تین ملزموں پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ ایک ملزم کو رہا کردیا گیا جبکہ ایک ملزم اب تک مفرور ہے۔ برطانوی عدالت کی جانب سے تینوں ملزموں کو سات سال قید کی سزا دی گئی ہے۔برطانوی پولیس کے مطابق گزشتہ برس ایسٹر کی چھٹیوں کے موقع پر ہیٹن گارڈن سیف ڈیپازٹ میں کی جانے والی 30 کروڑ ڈالر یعنی تقریباً 30ارب پاکستانی روپے مالیت کی چوری میں طاقتور اوزار اور طویل منصوبہ بندی کی گئی تھی۔سات چوروں کا گینگ ایک بغلی دروازے سے عمارت میں داخل ہوا۔ ایک لفٹ کو ناکارہ بنا کر اس کی شافٹ کے ذریعے تجوریوں والے کمرے کے سامنے پہنچا اور پھر دیوار میں نقب لگا کر کروڑوں مالیت کے ہیرے اور زیورات لے اڑا تھا۔