لاہور(نیو زڈیسک)عالمی شہرت یافتہ ای میگ ’کامرس ورلڈ‘ کی تازہ اشاعت میں انکشاف کیا گیا ہے پاکستانیوں کے بنک اکاونٹس کی تعداد 4 کروڑ سے تجاوز کر گئی تاہم ٹریڈنگ کے بجائے لوٹ مار پر زیادہ توجہ نے لاکھوں افراد کو انکی زندگی کی جمع پونجی سے محروم کر دیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سٹاک مارکیٹ کے ہر بحران کے بعد ایک نیا بینک وجود میں آیا ہے سرمایہ داروں کی طرف سے ’’غم و غصہ‘‘ کی صورت میں مئی 2000،مارچ 2005اور 2008 کے مصنوعی بحرانوں کے نتیجہ میں معیشت کمزوراورروپے کی قدر کم ہو ئی جس کی تحقیقات انتہائی ضروری ہیں۔ ملک میں منفی منافع کے باوجود چار کروڑ سے زیادہ افراد کے بینک اکاؤنٹ ہیں مگرایک لاکھ سے کم افراد سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرتے ہیں جوبروکر مافیا کی کی وجہ سے ہے۔)