بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

خام تیل کی عالمی قیمتیں31ڈالر فی بیرل سے بھی کم

datetime 13  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک)خام تیل کی عالمی قیمتوں میں منگل کو ملا جلا رجحان رہا تاہم ایک موقع پر دونوں اہم عالمی برانڈز کی قیمتیں 31ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آگئی تھیں تاہم بعد میں ریکوری دیکھی گئی مگر تیل قیمتوں میں کمی کی وجہ سے نائیجیریا نے تیل کے برآمدی ممالک کی تنظیم اوپیک کے مارچ میں غیرمعمولی اجلاس بلانے کی توقع ظاہر کردی ہے جبکہ متحدہ عرب امارات کو رواں سال کے اختتام سے قبل قیمتوں میں ریکوری کی امید ہے۔گزشتہ روز لندن میں صبح کے سیزن میں برینٹ نارتھ سی خام تیل کی قیمت 30.43 اورامریکی آئل ڈبلیوٹی آئی کی 30.41ڈالر فی بیرل پر آگئی جو گزشتہ12سال کی کم ترین سطح ہے تاہم بعد میں ریکوری سے برینٹ کے فروری میں فراہمی کے لیے نرخ 31.82 ڈالر فی بیرل ہوگئے جو پیر سے25 سینٹ زائد ہیں تاہم ڈبلیوٹی آئی کے نرخ 31.30ڈالر فی بیرل رہے جو پیر سے 11 سینٹ کم ہیں۔ تیل قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث نائیجیریا کے وزیر پٹرولیم وسائل ایمانیول نے بتایاکہ ہم نے کہاتھا کہ اگرقیمت35ڈالر فی بیرل ہو گئی تو اوپیک کے غیرمعمولی اجلاس پر غور کیا جائے گا، اب قیمتیں اس سطح پر آگئی ہیں جو اجلاس بلائے جانی کی متقاضی ہیں۔ابوظبی میںگلف انٹیلی جنس یواے ای انرجی فورم سے خطاب میں انھوں نے کہاکہ اوپیک کے دیگر ممالک کی ایسے اجلاس کے حوالے سے خواہش کا علم نہیں تاہم تنظیم میں ایک گروپ مارکیٹ میں مداخلت کا حامی اور دوسرامخالف ہے کیونکہ اس کا خیال ہے کہ مارکیٹ میں 65فیصد سپلائی کا اوپیک سے تعلق نہیں اس لیے پیداوار میں کمی سے قیمتوں پر کوئی اثر نہیں ہوگا بلکہ مارکیٹ شیئر ہاتھ سے نکل جائے گا۔دوسری طرف متحدہ عرب امارات کو قیمتوں میں ریکوری کی امید ہے، یواے ای کے وزیر توانائی سہیل المزروئی نے کہا کہ سال کے اختتام سے قبل قیمتوں میں ریکوری آئے گی، مارکیٹ کے بنیادی اشاریے ہمیں بتائیں گے کہ کریکشن آئے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…