واشنگٹن(این این آئی) امریکی صدر باراک اوباما نے رواں برس وائٹ ہاوس چھوڑنے کے بعد اپنی نظریں اقوام متحدہ کے اگلے سیکریٹری جنرل کے عہدے پر مرکوز کر رکھی ہیں۔امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ باراک اوباما اس معاملے پر پہلے ہی ری پبلیکن ڈیموکریٹک اور یہودی عہدیداران سے بات کر چکے ہیں۔عربی زبان کے ایک کویتی میگزین ”الجریدہ“ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ سے امریکی میڈیا کو یہ بات معلوم ہوئی کہ اسرائیلی حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نہ صرف اوباما کے منصوبے سے آگاہ ہیں بلکہ کچھ عرب ممالک کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔