پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

8.2شدت کاتباہ کن زلزلہ،ماہرین موسمیات متاثر ہونے والے علاقوں کے بارے میں پیش گوئی کردی

datetime 8  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی(نیوزڈیسک)8.2شدت کاتباہ کن زلزلہ،ماہرین موسمیات متاثر ہونے والے علاقوں کے بارے میں پیش گوئی کردی، گزشتہ کئی ماہ سے کوہ ہمالیہ کا علاقہ شدید زلزلوں کی لپیٹ میں ہے جس کے نتیجے میں پاکستان اور بھارت سمیت کئی ممالک میں آنے والے دہشت ناک زلزلے کئی افراد کی جان لے چکے ہیں اور اب ماہرین نے خبردار کردیا ہے کہ کوہ ہمالیہ ایک بار پھر عنقریب بڑے زلزلے کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔بھارتی ماہرین موسمیات اور یونین ہوم منسٹری نے خبردار کیا ہے کہ کوہ ہمالیہ کے ریجن میں 8.2 یا اس سے زائد کی شدت کے زلزلے کے امکانات ہیں جس سے اس پٹی پر واقع ممالک اور علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہو سکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں منی پور میں 6.7 شدت اور نیپال میں ا?نے والے 7.3 شدت کے زلزلوں نے زمین کے نیچے موجود پلیٹس کو فعال کردیا ہے جس کی وجہ سے یہاں بڑی دراڑیں پڑ گئی ہیں اور یہ صورت حال ایک نہیں بلکہ کئی بڑے زلزلوں کی جانب اشارہ کر رہی جو بڑی تباہی مچا سکتا ہے۔ نیپال میں مئی 2015 میں ا?نے والے زلزلے کے بعد نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے خبردار کیا تھا کہ شمالی بھارت آگ کے گولوں کے گرد کھڑا ہے۔مینجمنٹ کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ نیپال، بھوٹان، میانمار اور بھارت کو زمین کی سطح کے نیچے جوڑنے والی پلیٹس بڑا خطرہ ہیں جس کی وجہ سے بہار، اتر پردیش اور دیگر بھارتی ریاستوں میں ایک بڑی تباہی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے اور ان علاقوں کو سیسمک زون 4 میں رکھا گیا۔ عالمی ماہر اور یونیورسٹی ا?ف کولوریڈود کے شعبہ زلزلہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ زمین کے اندر پلیٹس کی صورت حال سے لگ رہا ہے کہ اس ریجن میں کم از کم 4 بڑے زلزلے آسکتے ہیں جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 8 یا اس سے کچھ زیادہ ہوسکتی ہے اور اگر یہ زلزلے مزید تاخیر سے آئے تو ان پلیٹوں پر دباو¿ اور بھی بڑھ جائے گا اور پھر ایک بہت ہی بڑا اور تباہ کن زلزلہ اس علاقے کا مقدر بن جائے گا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ نیپال کے زلزلے کے بعد سے پہاڑوں میں دباو¿ بڑھ گیا ہے اور منی پور میں آنے والے زلزلے سے یہ دباو¿ مکمل طور پر خارج نہیں ہوسکا اور یہ مزید خطرناک ہوگیا ہے جب کہ ہمالیہ کے نیچے شمال اور مشرق میں موجود پلیٹس کے درمیان تصادم کا خطرہ بڑھ گیا ہے جو علاقے کو بڑا دھچکا دے سکتا ہے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…