کراچی(نیوزڈیسک)طبی ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان میں بانجھ پن ایک سنجیدہ مسئلہ بنتا جارہا ہے۔ ملک میں 15 سے 20فیصد جوڑے بانجھ پن کا شکار ہیں۔ ایسے بانجھ پن جوڑوں میں سے 40 فیصد مردوں، 30فیصد عورتوں اور 30فیصد کیسز میں مرد اور عورت دونوں میں خرابی ہوتی ہے۔ اس خرابی کے باعث خواتین معاشرے کی ستم ظریفی کا زیادہ شکار ہوتی ہیں۔ اکثر اوقات مردوں میں خرابی کے باوجود عورتوں کو طلاق دے دی جاتی ہے۔ مرد تین، تین، چار، چار شادیوں کے باوجود بھی اولاد پیدا نہیں کرپارہا ہوتا ہے۔ بانجھ پن کی بیماری کے 80فیصد کیسز کا اب علاج ممکن ہے۔پاکستان میں بانجھ پن کے مسئلے کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔ آج کل 19سے 22سال کی عمر کی نوجوان لڑکیوں میں ایک بیماری پولی سسٹک اوورین ڈیزیز کافی بڑھ گئی ہے جس میں لڑکیوں کی مونچھ اور داڑھی کے بال ظاہر ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ایسی صورت حال ہونے پر والدین کو ایسی بچیوں کی جلد شادی کا سوچنا چاہیے کیونکہ شادی اور پھر بچوں کی پیدائش کے بعد یہ مسئلہ کافی کم ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی جوڑے کے ہاں شادی کے 12 ماہ کے اندر ازدواجی تعلقات خوشگوار ہونے کے باوجود بچے کی پیدائش نہ ہو تو انہیں بانجھ پن کا مسئلہ ہو سکتا ہے۔ اس کے لیے انہیں ایم بی بی ایس ڈاکٹر کو دکھانا چاہیے جس کے بعد وہ انہیں ضرورت کے مطابق ماہر امراض نسواں یا یورولوجسٹ کے پاس ریفر کر دے گا۔ بانجھ پن کا شکار جوڑوں کو کسی بنگالی بابا اور حکیم کے چکر میں نہیں پڑنا چاہیے۔ بانجھ پن ایک بڑی سائنس ہے اور اس بیماری کے 80 فیصد کیسز کا کامیاب علاج ممکن ہے۔بانچھ پن کے 100میں سے 15فیصد کیسز ایسے ہوتے ہیں جن میں خرابی نہ ہونے کے باوجود بھی وہ بچے پیدا کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ ،بیماری کی تشخیص کے لیے تجویز کیے گئے ٹیسٹ بھی بعض اوقات لوگ غیر معیاری لیبارٹریز سے کراتے ہیں جس سے رپورٹ صحیح نہیں ملتی اور بروقت علاج شروع نہیں ہو پاتا۔ بعض مردوں میں جرثومہ ہی نہیں ہوتاتو اس کا کوئی علاج نہیں ہو سکتا۔
پاکستان میں بانجھ پن خطرناک اضافہ،طبی ماہرین نے وجہ بتادی
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسلام آباد کچہری خودکش حملے کا سہولت کار اور ہینڈلر گرفتار
-
میانوالی ،بہنوئی نے بیوی کی موجودگی میں گھر سے نکال کر سالی(سسٹر ان لا)سے بھی ...
-
سینیٹر افنان اللہ کی نواز شریف سے ملنے کی کوشش، پنجاب پولیس کا DSP بیچ ...
-
’تمہارے باپ کی لاش سوٹ کیس میں ہے‘، شوہر کو قتل کرکے بیٹی کو اطلاع ...
-
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ مستعفی
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اچانک بڑا اضافہ
-
سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
-
صبا قمر اور عثمان مختار کے ڈرامے میں بولڈ مناظر نے سوشل میڈیا پر طوفان ...
-
سری لنکا کیخلاف پہلا ون ڈے: آئی سی سی نے پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائدکر ...
-
اسلام آباد دھماکہ سری لنکا کے 8 کھلاڑیوں کی وطن واپسی کی درخواست،سری لنکن کرکٹ ...
-
راولپنڈی’ کھانے کا بل مانگنے پر گاہک کی ہوٹل ملازم پر فائرنگ
-
آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہونگے،عہدے کی مدت 5 سال ہوگی،اب آرمی ...
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسلام آباد کچہری خودکش حملے کا سہولت کار اور ہینڈلر گرفتار
-
میانوالی ،بہنوئی نے بیوی کی موجودگی میں گھر سے نکال کر سالی(سسٹر ان لا)سے بھی نکاح کر ڈالا
-
سینیٹر افنان اللہ کی نواز شریف سے ملنے کی کوشش، پنجاب پولیس کا DSP بیچ میں آگیا، روکنے کی کوشش، نواز...
-
’تمہارے باپ کی لاش سوٹ کیس میں ہے‘، شوہر کو قتل کرکے بیٹی کو اطلاع دینے والی قاتل ماں فرار
-
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ مستعفی
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اچانک بڑا اضافہ
-
سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
-
صبا قمر اور عثمان مختار کے ڈرامے میں بولڈ مناظر نے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کردیا
-
سری لنکا کیخلاف پہلا ون ڈے: آئی سی سی نے پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائدکر دیا
-
اسلام آباد دھماکہ سری لنکا کے 8 کھلاڑیوں کی وطن واپسی کی درخواست،سری لنکن کرکٹ بورڈ کی ٹیم کو دورہِ...
-
راولپنڈی’ کھانے کا بل مانگنے پر گاہک کی ہوٹل ملازم پر فائرنگ
-
آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہونگے،عہدے کی مدت 5 سال ہوگی،اب آرمی چیف کی مدت دوبارہ سے شروع...
-
شکار پور : گھر پر راکٹ لانچر سے حملہ، باپ اور 2 بیٹوں سمیت 5 افراد جاں بحق
-
چین میں نیا تعمیر شدہ 758 میٹر طویل پل گرگیا، ویڈیو وائرل















































