اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

دکھتی رگ پر پڑ گیا ہاتھ۔۔۔ بھارت کو کچھ نہ ملا تو پاکستان پر چڑھائی کردی

datetime 3  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوزڈیسک)دکھتی رگ پر پڑ گیا ہاتھ۔۔۔ بھارت کو کچھ نہ ملا تو پاکستان پر چڑھائی کردی،پاکستان کشمیر کے بعد پنجاب کو نشانہ بنا رہا ہے، شیوسینا کی ہرزہ سرائی،بھارتی ہندو انتہاپسند تنظیم شیوسینا نے پٹھان کوٹ ایئربیس پر حملے کے بعد پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر کے بعد اب پنجاب کو دہشت گرد حملوں کا نشانہ بنا رہا ہے۔پٹھان کوٹ حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مذاکرات اور دہشت گردی ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شیوسینا کے رہنما سنجے راو¿ت نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات ممکن نہیں کیونکہ مذاکرات اور دہشت گردی ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ادھر مقبوضہ کشمیرکے سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے پٹھان کوٹ ایئربیس پر حملے کو وزیراعظم نریندر مودی کے لیے پہلا بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ حملہ آور چند گھنٹوں کے درمیان سرحد پار کر کے آئے اور بھارتی فضائیہ کے اڈے کو نشانہ بنایا۔واضح رہے کہ پورے بھارت میں اونچی ذات کے ہندوﺅں کے علاوہ باقی تمام افراد چاہے وہ ہندو ہوں مسلمان ہوں عیسائی ہوں سکھ ہوں یا کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتے ہوں انہیں شدید تعصب کاسامناہے آئے دن بھارت میں غیرملکیوں پر حملے اور دیگر اقوام کے ساتھ ناروا سلوک کے واقعات ہورہے ہیں ایسے ہی واقعات کی وجہ سے بھارت میں جگہ جگہ علیحدگی پسندی کی تحریکیں شرع ہوچکی ہیں ۔بھارت کو جب کچھ نہیں ملتا تو اس کے پاس سب سے آسان راستہ یہ ہی ہوتاہے کہ وہ ہر واقعہ کاالزام پاکستان پر دھردے۔



کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…