منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

پاک بھارت مذاکرات کی بحالی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں ، امریکی میڈیا

datetime 3  جنوری‬‮  2016 |

نیویارک (نیوزڈیسک)امریکی میڈیانے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ پاکستان کے بعد پاک بھارت مذاکرات کی بحالی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں  بھارت کو اپنے مستقبل کی خاطر تعلقات بہتر بنانا ہوں گے تجارت اور دہشتگردی پر دونوں ممالک تعمیری بات چیت کر سکتے ہیں۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے 25 دسمبر 2015ءکو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ پاکستان کے حوالے سے لکھا ہے کہ پاکستانی ہم منصب محمد نواز شریف سے مودی کی ملاقات نے خارجہ سیکرٹری سطح پر بات چیت کی راہ ہموار کی اور اس کی بدولت تعطل کا شکار مذاکرات کی بحالی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔پاکستان اور بھارت ایک اور کوشش کے زیر عنوان اپنے ایڈیٹوریل میں نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ جب نواز شریف اور نریندر مودی لاہور ایئرپورٹ سے ہاتھ میں ہاتھ میں ڈالے باہر آ رہے تھے تو یوں لگ رہا تھا کہ علاقائی استحکام کیلئے خطرہ بنے ہوئے کشیدہ تعلقات کے حامل دو ممالک کے سربراہان نہیں بلکہ دو قریبی دوست اکٹھے آ رہے ہیںاس دورے کی وجوہات کے حوالے سے نیویارک ٹائمز نے کہاکہ لگتا ہے کہ مودی نے بالآخر یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ بہتر تعلقات ضروری ہیں اور اس سلسلے میں ان کی ذاتی دلچسپی بھی درکار ہے۔ وہ اس امر کا ادراک بھی کر چکے ہیں کہ پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات انہیں اپنے ملکی عزائم یعنی بھارت کو اقتصادی قوت بنانے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتے ہیں کیونکہ مودی اپنے انتخابی وعدہ کو تکمیل تک پہنچانے کیلئے کوئی خاص پیش رفت نہیں دکھا سکے اور وہ بھارتی متوسط طبقہ کی تنقید کے نشانہ پر ہیں۔ دوسری جانب اس کی حکومت اور سیاسی جماعت کے ارکان نہ صرف فرقہ ورانہ تنا کو ہوا دے رہے ہیں بلکہ عالمی سطح پر مودی کا تشخص بھی بگاڑ رہے ہیں۔ کونسل برائے خارجہ تعلقات کی ایک حالیہ رپورٹ میں اس امر کی نشاندہی کی گئی ہے کہ مارکیٹ اصلاحات کے بغیر بھارت بین الاقوامی تجارت میں آگے نہیں بڑھ سکتا اور پاکستان کے ساتھ تنازعہ کا خطرہ بھارت کو مزید نیچے لے جائے گا۔ مزید برآں رپورٹ میں تجویز کیا گیا ہے کہ بھارت کو اپنے مستقبل کی خاطر تعلقات بہتر بنانا ہوں گے۔ ایک اور اخبار پٹزبرگ پوسٹ گزیٹ نے اپنے اداریہ میں نواز شریف اور مودی کے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک جوہری طاقتیں ہیں اور 1947ءسے کشمیر کے متنازعہ علاقہ کے باعث ان کے درمیان کشیدگی جاری ہے اس لیے اسلحہ کے بین الاقوامی تاجروں اورشدت پسندوں کے علاوہ سب لوگ دونوں ممالک کو ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں۔ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ دونوں رہنما ذاتی کوششوں کی مدد سے تعلقات کو بہتر نہیں بنا سکتے۔ نواز شریف کے یوم پیدائش پر مودی کا ان کو فون کرنا اور افغانستان سے واپس جاتے ہوئے لاہور آجانا مثبت قدم ہے اور یہ کسی بھی بھارتی وزیراعظم کا 2004ءکے بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ تجارت اور دہشتگردی پر دونوں ممالک تعمیری بات چیت کر سکتے ہیں جبکہ دونوں کے افغانستان میں مفادات بھی موجود ہیں اور انہوں نے نئے سال میںمذاکرات کی بحالی کا وعدہ بھی کیا ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…