ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کاایساسرکاری ادارہ جواپنے ہی ملازمین کامقروض ہے ،جان کرآپ دنگ رہ جائیں گے

datetime 2  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) پاکستان اسٹیل ملز کے اپنے ہی ملازموں کی اکتالیس ارب سڑسٹھ کروڑ کی مقروض ہونے کا انکشاف ہوا ہے اور انتظامیہ نے مرمت کیلئے حکومت سے آٹھ ارب 82 کروڑ ریٹائرڈ ملازموں کے بقایا جات کیلئے سات ارب 19 کروڑ روپے مانگ لیے۔موصول سرکاری دستاویزات کے مطابق اسٹیل ملز مسائل کے پہاڑ تلے دب چکی ہے۔ مسائل کے خاتمے کے لیے اسٹیل ملز نے وفاقی حکومت سے مدد مانگ لی ہے۔ دستاویزات کے مطابق اسٹیل ملز اپنے ہی ملازمین کی 41 ارب 67 کروڑ سے زائد کی مقروض ہے۔ جون 2015سے گیس کی بندش کے باعث اسٹیل ملز کی پیداوار صفر ہے۔ملز کے ملازمین تین ماہ کی تنخواہوں سے بھی محروم ہیں۔ 30 جون 2015تک اسٹیل ملز کے ذمہ ملازمین کے 41 ارب سے زائد کے واجبات ہیں جبکہ پلانٹس کی مرمت کے لیے بھی اسٹیل ملز کو 8 ارب 82 کروڑ روپے درکار ہیں جس کے لیے اب اسٹیل ملز نے حکومت سے مدد مانگی ہے تا کہ مسائل کو ختم کیا جا سکے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…