منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

ایران کے پاس میزائلوں کی تعداد زیادہ اور رکھنے کی جگہ کم ہے‘ ایرانی جنرل

datetime 2  جنوری‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایران کے ایک سینیئیر کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران کے پاسداران انقلاب کے پاس اتنے زیادہ میزائلز ہیں کہ سمجھ میں نہیں آ رہا کہ وہ انہیں کہاں رکھیں۔ غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطا بق ایرانی جنرل حسین سلامی کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا گیا ہے جب امریکا کی طرف سے ایران پر نئی اقتصادی پابندیاں لگانے کی دھمکی سامنے آنے پر تہران اور واشنگٹن کے مابین ایک بار پھر تناو¿ کی سی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ایرانی جنرل حسینی پاسداران انقلاب کے نائب سربراہ ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے میزائلوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ ہمارے پاس انہیں رکھنے کی جگہ تنگ پڑ رہی ہے“۔ جنرل حسینی کا کہنا تھا،”سینکڑوں ٹنلز میزائلوں سی بھری پڑی ہیں اور یہ آپ کی سالمیت، آزادی اور ح?ریت کے تحفظ کے لیے ہر وقت پرواز کے لیے تیار ہیں“۔ایرانی جنرل نے اپنے عوام سے وعدہ کیا ہے کہ ایران کی دفاعی مزاحمت کو کبھی بھی کم نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ادھر ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکا کی طرف سے ایران کے خلاف ممکنہ پابندیوں کی مذمت کی ہے۔ روحانی نے اپنے وزیر دفاع کو لکھے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ امریکی محکمہ خزانہ کی طرف سے ایرانی کمپنیوں اور افراد کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کے منصوبے کی خبریں ’معاندانہ اور غیر قانونی مداخلت‘ کے مترادف ہیں اور ردعمل کی متقاضی ہیں۔ روحانی کی طرف سے یہ ردعمل ان خبروں کے بعد سامنے آیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ امریکا ایسی ایرانی کمپنیوں اور افراد کے خلاف پابندی کا منصوبہ رکھتا ہے جن کا تعلق ایران کے بیلیسٹک میزائل پروگرام سے ہے۔ بعد ازاں بتایا گیا تھا کہ وائٹ ہاو¿س نے ان پابندیوں پر عملدرآمد کا فیصلہ غیر معینہ مدت تک کے لیے روک دیا ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…