منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

محمدعامر کے معاملے پر رمیزراجہ اورمحمدیوسف کاجھگڑا،سعیدانور کی پیشکش پر رمیزراجہ کا حیرت انگیز ردعمل

datetime 2  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) محمدعامر کے معاملے پر رمیزراجہ اورمحمدیوسف کاجھگڑا،سعیدانور کی پیشکش پر رمیزراجہ کا حیرت انگیز ردعمل،پاکستان کے سابق کپتان رمیز راجہ نے ماضی کی رن مشین محمد یوسف کے ساتھ صلح کی پیشکش ٹھکرا دی۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں رمیز راجہ اور یوسف فاسٹ بولر عامر کے معاملے پر ایک ٹی وی پروگرام کے دوران آپس میں الجھ پڑے تھے، جس پر رمیز کا غصہ ابھی تک ٹھنڈا نہیں ہوا، وہ یوسف کی معذرت تک قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں، ایک بھارتی اخبار سے بات چیت میں رمیز نے کہا کہ یوسف کے بارے میں بات کرنا وقت کا ضیاع ہے، سابق اوپنر سعید انور نے مجھے فون کرکے کہا کہ یوسف اپنی تلخ کلامی پر معافی مانگنا چاہتے ہیں لیکن میں نے واضح کردیا کہ مجھے اس سے کوئی دلچسپی نہیں ہے، میں ایسے لوگوں سے کوئی تعلق نہیں رکھ سکتا جن کا اپنا مخصوص ایجنڈا ہو، اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ یوسف کے بارے میں بات کرنا ہی وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے۔جب رمیز سے پوچھا گیا کہ اگر وہ یوسف کے اتنے ہی مخالف ہیں تو ان کے ساتھ ٹی وی پروگرام میں شریک ہی کیوں ہوئے تو انھوں نے کہاکہ میں قبول کرتا ہوں کہ مجھ سے اندازے کی غلطی ہوئی مگر میں اس سے پہلے بھی یوسف کے ساتھ ٹی وی پر چند شوز کرچکا ہوں۔ عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے رمیز راجہ نے کہاکہ اس بارے میں بھی میرے موقف میں ذرا برابر بھی تبدیلی نہیں آئی، دوسرے مختلف رائے رکھ سکتے ہیں لیکن میں نہیں، میں سمجھتا ہوں کہ جس نے ایک بار ملکی وقار پر سمجھوتہ کیا اسے پھر سے موقع قطعی نہیں دینا چاہیے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…