کراچی(نیوز ڈیسک)مائع پٹرولیم گیس کی قےمت میں جنوری2016 کے لیے درآمدہ ایل پی جی کی فی ٹن سعودی آرامکوکنٹریکٹ پرائس94 ڈالر کی کمی سے376.50 ڈالر ہوگئی ہے جسکے سبب پاکستان میں درآمدہ ایل پی جی کی فی ٹن قیمت9,910 روپے کم ہوگئی ہے،اس کمی کے نتیجے میں درآمدہ ایل پی جی کی فی 11.8 کلوگرام سلینڈر کی قیمت117 روپے اور فی 45.4 کلوگرام سلینڈر کی قیمت450 روپے کم ہوگئی ہے۔آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے سینٹرل چیئرمین اور ایف پی سی سی آئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ایل پی جی کے چیئرمین عبدالہادی خان نے کہا کہ کےونکہ عالمی منڈی مےں خام تےل کی قےمت مےںنماےاں کمی واقع ہوئی ہے لےکن سعودی آرامکو کنٹرےکٹ پرائس کی موجودہ قےمت کے تناسب سے مقامی پروڈےوسرز اس تناسب سے اےل پی جی کی قےمت مےں کمی سے گرےز کر رہے ہےں۔ انھوں نے کہا کہ جب عالمی منڈی مےں گےس کی قےمتےں بڑھتی ہےں تو فوری طور پر مقامی مارکےٹ مےں تےزی لائی جاتی ہے لےکن اب عالمی منڈی مےں قےمتےں انتہائی کم ہےں تاہم مقامی سرماےہ دار عوام کو رےلےف دےنے کے لئے تےار نظر نہےں آتے ہےں۔ انھوں نے مزےد کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے مقامی پروڈےوسرز کو چاہےے کہ جس تناسب سے درآمدہ ایل پی جی کی قےمت مےں کمی واقع ہوئی ہے اسی تناسب سے مقامی ا یل پی جی کی قےمتوں مےں بھی کمی کا علان کرےں اورہ صارفےن کو بلحاظ قےمت رےلےف دےنے کے لےئے مقامی پروڈےوسرز جائز منافع کے ساتھ کم قےمتوں پر مارکےٹنگ کمپنےوں کو ایل پی جی کی فراہمی ےقےنی بنائےں۔