پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

وفاقی حکومت نے لینڈ پورٹ اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کرلیا

datetime 31  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے افغانستان سے دوطرفہ تجارت کے فروغ، اسمگلنگ کے خاتمہ اورٹرانزٹ تجارت کو دستاویزی بنانے کے لیے لینڈ پورٹ اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔لینڈ پورٹ اتھارٹی پاک افغان سرحد کے دو انٹری پوائنٹس پر اپنے آفیسز قائم کرے گی، اس کے ذریعے تجارت سمیت ہر طرح کی آمدورفت کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا اور بائیو میٹرک ڈیوائس لگائی جائیں گی۔ وزارت تجارت کے مطابق لینڈ پورٹ اتھارٹی کے قیام کے لیے ہوم ورک مکمل کر لیا گیا ہے، اس کا قیام عالمی اداروں کے تعاون سے کیا جائے گا، پارلیمنٹ سے لینڈ پورٹ اتھارٹی کا بل پیش کرکے منظور کرایا جائے گا۔وزارت تجارت کے مطابق پورٹ آپریٹرز،ٹرانزٹ کمپنیوں،کارگو ہینڈلرزبشمول کسٹمز و شپنگ ایجنٹس اور ٹریکر کمپنیوں وغیرہ سمیت تمام امور کو دستاویزی بنایا جائے گا، اس کے لیے لینڈ پورٹ اتھارٹی کا بل لایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے نجی ٹی وی چینل کوبتایاکہ لینڈ پورٹ اتھارٹی کا بل جلد پارلیمنٹ میں پیش کر دیا جائے گا، اس کے قیام میں عالمی ادارے تعاون کر رہے ہیں، لینڈ پورٹ اتھارٹی کے تحت پاک افغان سرحد پر چمن اور طورخم کے مقامات پر بائیو میٹرک ڈیوائس لگائی جائیں گی جہاں نہ صرف سامان کے وزن اور تعداد کا ڈیٹا لیا جائے گا بلکہ سیکیورٹی کلیئرنس بھی دی جائے گی۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…