اتوار‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2026 

یاسرشاہ کے علاوہ پاکستان کے کون کون سے اہم کھلاڑیوں پرمنشیات استعمال کرنے کے الزام لگے

datetime 28  دسمبر‬‮  2015 |

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستانی لیگ سپنر یاسر شاہ بھی ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر عبوری طور پر معطل ہونے کے بعد ان کھلاڑیوں کی صف میں شامل ہوگئے جنھیں ممنوعہ ادویات کے استعمال پر پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔ جنگ گروپ اور جیو ٹی وی کی تحقیق کے مطابق جن کھلاڑیوں نے کارکردگی بڑھانے کے لئے ممنوعہ ادویات کا استعمال کیا ان میں شین وارن، آئن بوتھم، فل ٹفنل، ڈیوڈ مرے، نیوزی لینڈ کے سابق کپتان سٹیفن فلیمنگ، انڈین سپنر راہول شرما، جنوبی افریقہ کے وائن پارنیل، راجر ٹیلمیکس، اندرے نیل، اڈیمز، جسٹن کیمپ، ہرشل گبز، پاکستانی کھلاڑی وسیم اکرم، وقاریونس، عاقب جاوید، مشتاق احمد، محمد آصف، رضا حسن اور شعیب اختر شامل ہیں۔ دنیا کے عظیم لیگ سپنر آسٹریلین بائولر شین وارن کو ایک ون ڈے سیریز کے دوران ممنوعہ ادویات کے استعمال کے ٹیسٹ مثبت آنے پر 2003 ورلڈکپ کے آغاز سے ایک روز قبل آسٹریلیا واپس بھیج دیا گیا۔ مثبت ٹیسٹ آنے پر شین وارن نے انکشاف کیا کہ ان کی والدہ نے انھیں کارکردگی بڑھانے کے لئے مائع گولی دی تھی۔ پاکستانی فاسٹ بائولر محمد آصف کا بھی 2006میں ممنوعہ ادویہ کے استعمال پر ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد ان پر پابندی لگائی گئی جو کہ بعد میں اپیل میں جانے پر ختم کردی گئی ۔ محمد آصف ، سلمان بٹ اور محمد عامر کو سپاٹ فکسنگ پر سزا سنائی گئی ۔ انگلینڈ کے کھلاڑی آئن بوتھم کو بھی 1986میں نشہ آور گولیاں کھانے پر کرکٹ بورڈ نے دو ماہ کیلئے معطل کیا گیا۔آئن بوتھم نے نشہ آور ادویہ کے استعمال کا اعتراف بھی کیا ۔2015 میں پاکستانی سپنر رضا حسن پر بھی ممنوعہ ادویہ کے استعمال پر ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگائی گئی۔ ویسٹ انڈیز کے سابق وکٹ کیپر ڈیوڈ انتھونی مرے بھی قصور وار قرار پائے۔ انگلینڈ کے سپنر فل ٹفنل بھی اسوقت شہ سرخیوں میں رہے جب 1996-97میں نیوزی لینڈ کے ساتھ سیریز میں وہ نشہ آور ادویہ کے استعمال کی افواہوں کی زد میں رہے۔ اس کے بعد مڈل سیکس چیمپئن شپ کے دوران ڈرگ ٹیسٹ مثبت آنے پر ان کوایک ہزار پائونڈ جرمانہ کیا گیا اور اٹھاراں ماہ کی پابندی لگائی گئی۔ نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں سٹیفن فلیمنگ ، میتھیو ہارٹ اور ڈیون ناش پر 1993-94جنوبی افریقہ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر تحقیق کے بعد نشہ آوار ادویہ کااستعمال ثابت ہونے پر پابندی لگائی گئی۔ فلیمنگ اور ہارٹ نے استعمال کا اعتراف بھی کیا۔ جنوبی افریقہ کے بھی تقریبا آدھے درجن کھلاڑیوں راجر ٹیلمیکس، اندرے نیل، پال ایڈمز، جسٹن کیمپ اور ہرشل گبز پر 2000-01میں ویسٹ اینڈیز سیریز کے دوران نشہ آور ادویہ کے استعمال کے اعتراف پر 1300 ڈالر جرمانہ کیا گیا۔ 1993میں ویسٹ انڈیز کے ٹور کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں وسیم اکرم، وقاریونس، عاقب جاوید اور مشتاق احمد نشہ آوار گولیاں رکھنے کے الزام میں گرفتار ہوئے۔ پاکستان یہ ٹیسٹ سیریز دو صفر سے ہارگیا تھا۔ شعیب اختر بھی 2006میں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر پابندی کا شکار بنے لیکن اپیل میں پابندی اٹھالی گئی۔ 2012میں سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوران انڈین سپنر راہول شرما کے ممبئی میں ایک پارٹی کے دوران ڈرگ لینے اور غل مچانے پر ٹیم سے نکال دیا گیا۔ جنوبی افریقہ کے پائن پارنیل بھی ان کھلاڑیوں میں شامل تھے جو جوہو کے ایک ہوٹل میں ہونے والی پارٹی میں ہلا گلا کرتے اور ڈرگ استعمال کرتے پائے گئے۔ کرکٹ کے نامور کھلاڑیوں کے علاوہ بیڈمنٹن کے نمبر ون لی چانگ وائی ، آٹھ مرتبہ گرینڈ سلام کے فاتح آندرے آگاسی ، ٹینس وویمن کھلاڑی مارٹینہ ہنگس، ویمبلڈن چیمپئن پیٹر کورڈا، ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کے سات مرتبہ فاتح لانس آرمسٹرانگ، سابقہ کینڈین سپرنٹر بین جانسن اور سابقہ عالمی ڈبل سپرنٹر ٹائسن گے وغیر ہ بھی ڈرگ استعما ل میں ملوث پائے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…