اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

امریکا نے 1959 میں روس کے ساتھ ایٹمی جنگ کا منصوبہ بنایاتھا

datetime 26  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیو زڈیسک)امریکا نے سابق سوویت یونین کے ساتھ سرد جنگ کے دوران 1959 میں ایٹمی جنگ کی منصوبہ بندی کرلی تھی ۔ ماسکو اور بیجنگ سمیت کئی شہروں کو نشانہ بنایا جانا تھا ۔امریکی نیشنل آرکائیوز اینڈ ریکارڈز ایڈمنسٹریشن نے 1956 کی ایک رپورٹ جاری کی جو اسٹریٹیجک ایئر کمانڈ نے تیار کی تھی ۔ سابق سوویت کے ساتھ 1959 تک ایٹمی جنگ کی صورت امریکی اہداف کی فہرست بھی اس رپورٹ کا حصہ ہے ۔ ان اہداف میں ماسکو ، بیجنگ ، ایسٹ برلن ، لینن گراڈ اور پولینڈ کے دارالحکومت وارسا بھی شامل ہیں ۔سابق سوویت بلاک کو حتمی شکست سے دوچار کرنے کے لیے جو ایٹم بم استعمال کیے جانے تھے وہ ہیروشیما میں استعمال کیے گئے لٹل بوائے بم سے کہیں بڑے تھے اور انہیں استعمال کرنے کا مقصد بڑے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانا تھا ۔ رپورٹ میں 60 میگا ٹن کے بم کی تیاری پر بھی زور دیا گیا تھا جو لٹل بوائے سے 70 گنا زیادہ تباہ کن ہوتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…