ترکی (نیوز ڈیسک)ترک صدر نے ایک شخص کو خودکشی کرنیوالے شخص کی جان بچالی ، غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک شخص گھریلو اور مالی پریشانیوں کی وجہ سے استنبول کے باسفورس پل سے خودکشی کرنے کا ادارہ رکھتاتھا لیکن صدر ایر دوران نے وہاں سے گزرنے ہوئے اس شخص کو منع کیا اور سمجھا بجھایا ، صدر جب طیب ایردوان نے استنبول کے باسفورس پل پر ایک شخص کو موت کے منہ میں جانے سے بچالیا ۔ بتایا گیا کہ صدر ایردوران وہاں سے گزر رہے تھے کہ آگے کا راستہ بند پایا گیا جس پر معلوم ہوا کہ ایک شخص باسفورس پل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرناچاہتا ہے۔ اس واقعے پر صدر ایردوان گاڑی سے نکلے اور اس شخص کو خودکشی کرنے سے با زآنے کی کوشش کی ۔ اس شخص کا تعلق مشرقی ترکی کے شہر سیرت سے بتایا گیا ہے جو کہ خاندانی مسائل کی وجہ سے ذہنی پریشانی اور دباﺅ کا شکار تھا ۔ صدر ایردوران کی تلقین کرنے پر اس نے خودکشی کا ارادہ ترک کردیا اور صدر کا شکریہ ادا کیا ۔ صدر نے بھی اس موقع پر اپنے حکام کو اس شخص کی ضروری مدد کرنے کے احکامات جاری کیے ۔