بیت المقدس (ویب ڈیسک)انتہا پسند یہودیوں کے ہاتھوں جھلس کر شہید ہونے والے اٹھارہ ماہ کے فلسطینی بچے کی مذاق اڑانے والی ویڈیو منظر عام پر آنے پر اسرائیل میں غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔اسرائیلی میڈیا نے ہی انتہا پسند یہودیوں کا پردہ چاک کردیا۔ ایک اسرائیلی ٹی وی چینل پر جاری ویڈیو میں دکھایاگیا کہ شادی کی ایک تقریب میں اٹھارہ ماہ کا شہید فلسطینی بچہ علی سعد کے قتل کا جشن منایا جا رہا ہے۔ تقریب میں شریک ایک شخص بچے کی تصویر اٹھائے ڈانس کر رہا ہے۔ جبکہ دیگر افراد اسلحہ ، چاقو اور پیٹرول بموں سے لیس نظر آتے ہیں۔انتہا پسند یہودیوں نے مغربی کنارے میں رواں سال جولائی میں علی سعد کو گھر میں زندہ جلا دیا تھا۔ یہودی آباد کاروں کے حملے میں اس کا بھائی سمیت گھر کے چار افراد جھلس گئے تھے۔ علی سعد کا باپ اسپتال میں دم توڑ گئے تھے۔ اسرائیلی حکام نے خود اس شرمناک واقعے کو ،، یہودی دہشتگردی قراردیا تھا۔ اسرائیلی حکومت نے واقعے میں ملوث کئی افراد کو گرفتار کر لیا ہے تاہم ابھی تک واقعے کے مرکزی ملزمان کو سزا نہیں مل سکی ہے۔