گروزنی(ویب ڈیسک)مہذب معاشروں میں قانون کی نظر میں تمام شہری برابر ہوتے ہیں، جہاں عام شہریوں کی طرح صدر کو بھی قانون توڑنے پر سزا ملتی ہے۔ کئی ملکوں میں پروٹوکول کی آڑ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنا عام بات ہے لیکن چیچنیا میں ایسا نہیں ہوتا، جہاں قانون توڑنے پر صدر کو بھی سزا دی جاتی ہے۔چیچنیا کے صدر رمضان قادریوف کو دوران سفرسیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر اہلکاروں نے چالان تھما دیا۔ صدر نے بھی اپنی غلطی مانتے ہوئے اگلے ہی روز چالان جمع کرانے کی حامی بھر لی۔