ابوجہ(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی نائیجیریامیں صنعتی گیس پلانٹ میں دھماکے سے 100کے قریب افراد جھلس کرجاں بحق ہوگئے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق نائیجریا کے علاقے نینوی میں گیس خالی کرتے ہوئے ایک ٹرک دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں فیکٹری ورکرز اور پڑوسیوں سمیت 100کے قریب افراد موت کی وادی میں چلے گئے۔ مقامی پولیس نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ مزید تفصیلات بتانے سے قاصر ہیں، دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ زخمیوں اور لاشوں کو نینوی میں ہی یونیورسٹی ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیاگیا۔بی بی سی نے عینی شاہد کے حوالے سے بتایاکہ کولنگ کے لیے ضروری اقدامات کے بغیر ہی ٹرک سے گیس خالی کرنا شروع کردی گئی جس کی وجہ سے دھماکہ ہوگیا، وہ لوگ جو اپنے سلنڈروں میں گیس بھروانے آئے تھے ، وہ اور قریب سے گزرنے والے افراد بھی اس دھماکے کی زد میں آگئے۔ 36سالہ پیٹر نامی عینی شاہدنے بتایاکہ ایک بم کی طرح آگ پھیل گئی اوراس کیساتھ ہی پورا گیس سٹیشن گہرے سیاہ دھویں کے بادلوں کی لپیٹ میں آگیااور مرنیوالوں میں سے بیشتر افراد اپنے گیس سلنڈر بھروانے کیلئے قطار میں لگے ہوئے تھے