بیجنگ(ویب ڈیسک)شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے کہا ہے کہ شامی حکومت ملک میں خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے جنیوا امن مذاکرات میں شرکت کے لیے تیار ہے۔بیجنگ میں چینی ہم منصب وانگ یی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم کا کہنا تھا کہ شامی حکومت کسی بیرونی مداخلت کے بغیر جنیوا مزاکرات میں شرکت کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں شرکت کے لیے اپوزیشن وفد کی فہرست جتنا جلدی مل جائے گی۔ حکومتی وفد بھی تیار ہو جائے گا۔ حکومت کو ان دہشتگرد تنظیموں کی فہرست کا بھی انتظار ہے جن کو مذاکرات میں شرکت کی اجازت نہیں ہو گی۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے گزشتہ ہفتے شامی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے لیے ایک امن منصوبے کی توثیق کردی ہے جس کے تحت اگلے ماہ کے آخر میں جنیوا میں ہوں گے