رام اللہ (نیوزڈیسک)مسلمان ممالک دیکھتے رہ گئے،یورپی ملک میں اسرائیل کیخلاف وہ ہوگیا جس کا کسی نے سوچا تک نہ تھا، اسپین کی 25 شہری اور دیہاتی حکومتوں نے اسرائیل کا تمام شعبوں میں بائیکاٹ کا اعلان کر کے صہیونی حکومت کو نئی الجھن میں ڈال دیا۔فلسطین کی قومی کمیٹی برائے اسرائیلی بائیکاٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسپین کی 25 شہری اور دیہی کونسلوں کی جانب سے صہیونی ریاست کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ بائیکاٹ کرنے والی اسپینی شہری حکومتوں میں کاٹالونیا اور پاسک صوبوں کی حکومتیں بھی شامل ہیں۔بائیکاٹ کمیٹی کے کوآرڈنیٹر محمود جواجعہ نے بتایا کہ سپین کی مقامی حکومتوں نے ’نسل پرستی سے پاک دنیا‘ کے عنوان سے جاری مہم کے تحت اسرائیل کا بائیکاٹ کیا ہے۔ بائیکاٹ مہم کا مقصد فلسطینیوں کےخلاف نسل پرستی کی کارروائیوں پرعالمی مہم کا حصہ بننا ہے۔