منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارتیوں کو ایک اور شرمندگی کا سامنا ، مودی قومی ترانہ کا احترام ہی بھول گئے

datetime 24  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(آئی این پی)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی روس کے دو روزہ پر ماسکو پہنچ گئے‘روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے غیر رسمی ملاقات بھی کی ‘فوجی اور توانائی سمیت دیگر کئی شعبوں میں معاہدوں پر دستخط ہونے کا امکان ہے جبکہ بھارتیوں کو ایک اور شرمندگی کا سامنا ، قومی ترانہ بجنے کے دوران مودی احتراماً کھڑے ہونے کی بجائے چلتے رہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی روس کے دو روزہ پر ماسکو پہنچ گئے، جہاں انہوں نے صدارتی محل میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے غیر رسمی ملاقات کی۔اس دورہ میں دونوں رہنماوں کے درمیان معاشی اور سیاسی معاملات پر باضابطہ مذاکرات ہوں گے۔ جس میں فوجی اور توانائی سمیت دیگر کئی شعبوں میں معاہدوں پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب بھارت کے وزیراعظم نے ایک اور تاریخ رقم کر دی جی ہاں بدحواسی میں ایک اور ریکارڈ قائم کر کے دنیا کو ثابت کر دیا کہ احمق ترین وزیراعظم حقیقی طور پر وہ خود ہیں ، تازہ واقعہ پیش آیا ماسکو میں جب بھارت کا قومی ترانا بجا تو فرط جذبات سے مودی کا حال تو برا ہی ہوگیا ،احتراماًکھڑے ہونے کی بجائے چلنا شروع کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں سیر سپاٹے کر کے الٹی سیدھی حرکات کی وجہ سے اپنا مذاق بنانے والے مودی کاکوئی ثانی نہیں بھارتی وزیر اعظم ماسکو پہنچے تو ریڈ کارپٹ استقبال کے دوران ایسی حرکت کی کہ جس سے بھاریتوں کے سرپھر شرم سے جھک گئے قومی ترانہ بجنے کے دوران نریندر مودی کو احتراماً کھڑا ہونے کے لیے کہا گیا مگر انہوں نے روایتی بدحواسی کا مظاہرہ کیا اور اپنے پاو¿ں پر قابو نہ رکھ پائےاور ایک جانب چلنا شروع کر دیا ایسے میں انہیں فوراً ہوش دلایا گیا اور پکڑ کر واپس لانا پڑا جس کے بعد مودی نے ترانا سنا۔گوگل پر احمق ترین وزیر اعظم کا لقب پانے والے مودی اس سے پہلے بھی اپنی بدحواسیوں اور الٹی سیدھی حرکات کی وجہ سے جانے جاتے ہیں کبھی انجیلا مرکل نے ان کو آداب سکھائے توجنوبی کوریا کے دورے کے دوران اپنی ہی سوچوں میں گم سم ایک جانب چلنے کا واقعہ بھی خوب مذاق کا باعث بنا۔بھارتی وزیر اعظم کی بدحواسیوں کی اگلی قسط کا دنیا بھر کے شائقین کو شدت سے انتظار رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…