لاہور(آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ نے آخر کار تسلیم کر لیا ہے کہ کچھ کھلاڑی ٹیم میں محمد عامر کی واپسی کیخلاف ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے اسپاٹ فکسنگ کیس کے سزا یافتہ محمد عامر کو تلقین کی ہے کہ وہ عاجزی اور اپنے رویئے میں ڈسپلن کا مظاہرہ کریں۔کھلاڑیوں، میڈیا اورکمنٹیٹرز کی جانب سے محمد عامر کے لئے قومی ٹیم کی راہیں ہموار کرنے پر تنقیدکے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے وضاحت کی ہے کہ عامر کو کیوں منتخب کیا جا رہا ہے۔اپنے اعلامئے میں پی سی بی نے کہا کہ محمد عامر نے بحالی کا پروگرام مکمل کیا ہے ، ا?نہوں نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگی ، عامر سے جب جرم سرزد ہوا ان کی عمر 19 برس جبکہ بیک گراو¿نڈ پسماندہ تھا۔پی سی بی کے اعلامئے کے مطابق آئی سی سی نے محمد عامر کو پابندی ختم ہونے سے چھ ماہ پہلے ہی کھیلنے کی اجازت دی ، محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ اور بی پی ایل میں اچھا پرفارم کیا، چیئرمین پی سی بی نے محمد عامر سے ملاقات میں ا?ن کو مثالی رویہ اپنانے کی تلقین کی ہے جس کی محمد عامر نے یقین دہانی کرائی ہے۔
کچھ کھلاڑی ٹیم میں محمد عامر کی واپسی کیخلاف ہیں، پی سی بی نے تسلیم کر لیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جولائی: ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
چھٹی ختم فیصلہ ہوگیا
-
چلتی بس کی کھڑکی سے باہر جھانکنے پر نوجوان کا سر دھڑ سے الگ ہو گیا
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ہالینڈ اور وینزویلا سے آئی خواتین کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی ، 4 ملزمان گ...
-
سولر پینلز، لیتھیم بیٹریوں ،انورٹرز کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی
-
کوچ گہری کھائی میں گرنے سے خواتین و بچوں سمیت 40 مسافر جاں بحق
-
ٹک ٹاک لائیو پر بوسہ لینے والے غیر شادی شدہ جوڑے کو سرعام کوڑے مارے گئے
-
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے غیرملکی خواتین کے اغواءکے پس پردہ حقائق بتا دیئے
-
3 دن سے لاپتہ 2 معصوم بھائیوں کی لاشیں گھر کی چھت پر موجود صندوق سے برآمد
-
مون سون بارشیں برسانے والا نیا سسٹم پاکستان میں کب داخل ہوگا ؟محکمہ موسمیات نے خوشخبر ی سنا دی
-
ڈالر کی قیمت 250 روپے سے کم ہونے کی پیش گوئی
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ
-
موبائل فون سستے ، نئی ڈیوٹی کا اطلاق شروع!



















































