بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

محمدعامر کاسابقہ کیرئیراورواپسی،پی سی بی کے عمل اورردعمل نے کئی سوال کھڑے کردیئے

datetime 24  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) محمدعامر کی فاسٹ ٹریک واپسی،پی سی بی کے عمل اورردعمل نے کئی سوال کھڑے کردیئے،چیئرمین پی سی بی شہریار خان تربیتی کیمپ میں شرکت کرنے والے سزا یافتہ فاسٹ باولر محمد عامر کا رویہ دیکھنے کے لیے خود میدان میں پہنچ گئے۔ یہ کہنا تو ناقابل یقین ہی ہوگا کہ پورے پاکستان میں محمد عامر کے مقابلے کے دو تین باﺅلر بھی دستیاب نہیں۔محمد عامر کی معافی اور سزا بھگتنا اپنی جگہ مگر پی سی بی کی مہربانیوں کا دراز ہوتا ہوا سلسلہ کئی سوال اٹھارہا ہے، محمد عامر کی تعریفوں کے پل باندھنے والوں کو یہ ضرور معلوم ہوگا کہ محمد عامر نے اپنے ون ڈے انٹرنیشنل کیریئیر میں 4.56کی اوسط سے رنز دیتے ہوئے صرف پندرہ میچ کھیلے اور25وکٹیں حاصل کیں ،جبکہ ان کی پچیس ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میںبہترین باﺅلنگ 28رنز کے عوض صرف چار وکٹیں تھیں وہ اپنے کیرئیر کے پچیس میچوں میں ایک بار بھی پانچ وکٹیں حاصل نہیں کرسکے ،ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیرئیر میں محمد عامر نے اٹھارہ میچ کھیلے اور 7.03کی اوسط سے رنز دیتے ہوئے صرف تئیس وکٹیں حاصل کیں جبکہ ان کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بہترین باﺅلنگ تئیس رنز کے عوض 3وکٹیں تھیں اگر اس کارکردگی کو دیکھا جائے تواسے بہتر ضرور قرار دیاجاسکتاہے مگرحیرت انگیز نہیں۔جبکہ پی سی بی کا محمد عامر کی واپسی کے بارے میں عمل اور ردعمل اس قدر تیز ہے کہ یوں محسوس ہوتاہے جیسے محمد عامر دنیا کا سب سے بڑا باﺅلر ہے۔معافی تلافی اور واپسی اپنی جگہ مگر صاف نظر آنے والا حد سے زیادہ نرم گوشہ اورآئے دن پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداران کے مذکورہ باﺅلر کے حق میں بیانات اور اقدامات کئی سوالات کو جنم دے رہاہے۔اب سپاٹ فکسنگ میں 5 سال کی سزا پوری کر نے کے بعد محمد عامر قومی کرکٹ ٹیم کا یونیفارم دوبارہ زیب تن کر چکے ہیں لیکن کھلاڑیوں کے ان کے حوالے سے تحفظات ابھی ختم نہیں ہوئے ہیں اور قومی ٹیم کے کھلاڑی نوجوان فاسٹ باولر کے ساتھ تربیتی کیمپ میں کھنچے کھنچے رہ رہے ہیں ، چیئرمین پی سی بی شہر یار خان کیمپ میں عامر کا رویہ دریافت کرنے کے لئے خود میدان میں آ گئے اور ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی اور ہیڈ کوچ وقاریونس سے ملاقات کرکے رویے کے متعلق دریافت کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…