اتوار‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2026 

ویزہ ملنے میں مشکلات ، محمد عامر کی دورہ نیوزی لینڈ میں شرکت مشکوک

datetime 23  دسمبر‬‮  2015 |

لاہور(نیوزڈیسک) ویزہ ملنے میں مشکلات کے باعث محمد عامر کی دورہ نیوزی لینڈ کے لئے قومی سکواڈ میں شرکت مشکوک ہوگئی ، پی سی بی نے قانونی مشاورت کے بعد محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت کو ویزہ کلیئرنس سے مشروط کر دی ۔ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کے امیگریشن قوانین کے مطابق جس شخص نے سزا کاٹی ہو اس کو ویزہ نہیں مل سکتا جس کی وجہ سے سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ محمد عامر کے ویزہ کے حصول میں رکاوٹ بن گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ محمد عامر کے ویزہ کے حوالے سے قانونی مشاورت کررہا ہے۔محمدعامرکوویزہ ملنے میں مشکلات کے باعث پی سی بی نے انکی قومی ٹیم میں شمولیت ویزہ کلیرنس سے مشروط کی ہے۔دورہ نیوزی لینڈ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے اور محمد عامر بھی کیمپ میں شریک ہیں لیکن سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ ہونے کی وجہ سے ان کے دورہ نیوزی لینڈ کے ویزا حصول میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں اس وجہ سے ان کے دورہ نیوزی لینڈ کو مشکوک قرار دیا جا رہا ہے۔ کیوں کہ نیوزی لینڈ کے امیگریشن قوانین کے تحت سزا یافتہ شخص کو ویزہ نہیں دیاجاتا۔واضح رہے کہ محمد عامر نے سپاٹ فکسنگ کیس میں برطانیہ میں تین ماہ کی جیل کاٹی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…