لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان سپر لیگ کے میڈیا حقوق من پسند اداروں کو فروخت کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت چار جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق مزید دلائل طلب کر لئے۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار شہزادہ مظہر نے موقف اختیار کیا کہ پی سی بی نے سپر لیگ کے میڈیا حقوق کی فروخت کے لئے نیلامی کا اشتہار جاری کیا مگر نیلامی کا عمل مکمل کئے بغیر ہی پی ٹی وی اور ٹینس سپورٹس کو میڈیا حقوق فروخت کر دئیے۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے نیلامی کا عمل مکمل کئے بغیر قواعدو ضوابط کے برعکس میڈیا حقوق فروخت کئے لہذا عدالت غیر قانونی طور پر فراہم کئے گئے میڈیا رائٹس کے خلاف اقدام کو کالعدم قرار دے۔جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت چار جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق درخواست گزار کو مزید دلائل کے لئے طلب کر لیا۔
پاکستان سپر لیگ میڈیا حقوق کی من پسند اداروں کو فروخت کی سماعت
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جولائی: ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
چلتی بس کی کھڑکی سے باہر جھانکنے پر نوجوان کا سر دھڑ سے الگ ہو گیا
-
سولر پینلز، لیتھیم بیٹریوں ،انورٹرز کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ہالینڈ اور وینزویلا سے آئی خواتین کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی ، 4 ملزمان گ...
-
کوچ گہری کھائی میں گرنے سے خواتین و بچوں سمیت 40 مسافر جاں بحق
-
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے غیرملکی خواتین کے اغواءکے پس پردہ حقائق بتا دیئے
-
ٹک ٹاک لائیو پر بوسہ لینے والے غیر شادی شدہ جوڑے کو سرعام کوڑے مارے گئے
-
مون سون بارشیں برسانے والا نیا سسٹم پاکستان میں کب داخل ہوگا ؟محکمہ موسمیات نے خوشخبر ی سنا دی
-
3 دن سے لاپتہ 2 معصوم بھائیوں کی لاشیں گھر کی چھت پر موجود صندوق سے برآمد
-
ڈالر کی قیمت 250 روپے سے کم ہونے کی پیش گوئی
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ
-
موبائل فون سستے ، نئی ڈیوٹی کا اطلاق شروع!
-
خامنہ ای کی نمازِ جنازہ سے قبل ایران کا امریکا اور اسرائیل کو انتباہ



















































