جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

حفیظ کے عامر بارے ریمارکس ،وقار یونس کی وضاحت،معاملہ کچھ اور ہی نکلا

datetime 9  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)حفیظ کے عامر بارے ریمارکس ،وقار یونس کی وضاحت،معاملہ کچھ اور ہی نکلا،پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے ایک بار پھر محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے انہوںنے بورڈ اور سلیکٹرز کو اپنی رائے دیدی ہے اگر وہ چاہئیں تو محمد عامر کو ٹیم میں لے سکتے ہیں ۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ محمد عامر نے اپنی سزا پوری کرلی ہے اور اسے قومی ٹیم میں دوبارہ موقع ملنا چاہیے یہ اس کا حق ہے تاہم انہوںنے کہاکہ محمد عامر کو بین الاقوامی کرکٹ میں اپنا مقام بنانے میں کچھ وقت لگے گا اس سے فوری کامیابی کی توقع نہیں کی جانی چاہیے ۔ایک سوال کے جواب میں وقار یونس نے کہاکہ محمد عامر واپس اپنی فارم میں آگیا تو وہ ملک کےلئے اہم خدمات فراہم کر سکتا ہے ۔محمد حفیظ کے محمد عامر کے بارے میں ریمارکس کے بارے میں سوال پر وقار یونس نے کہاکہ محمد حفیظ نے وہ نہیں کہا جو میڈیا میں شائع ہوا ۔انہوںنے کہاکہ پی سی بی کو ایک اجلاس بلا کر کھلاڑیوں کو بتانا چاہیے کہ عامر نے اپنی سزا پوری کر لی ہے اس لئے وہ ٹیم میں واپس آ سکتا ہے ۔آئندہ سال کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بارے میں وقار یونس نے کہاکہ وہ چاہتے ہیں کہ کھلاڑی اپنا ذہن تبدیل کریں اور کار کر دگی میں تسلسل پیدا کریں جس طرح اے بی ڈویلئرز ¾ ویرات کوہلی اور ہاشم آملہ کی کار کر دگی میں تسلسل ہے۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…