ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

جی میل کا اختتام؟ نئی سروس متعارف

datetime 9  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) بظاہر گوگل جی میل کو ختم کرکے اس کے متبادل کے طور پر نئی سروس گوگل ان باکس متعارف کروانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ گزشتہ کئی روز سے گوگل کے متعدد صارفین کو ایک نوٹیفکیشن موصول ہورہا ہے جس میں اس کے نئے ان باکس کو آزمانے کی دعوت دی جارہی ہے۔ لاگ ان کرتے ہی ایک پاپ اپ آپ کی سکرین پر نظر آئے گا جس میں اس نئی سروس کو آزمانے پر آپ کا شکریہ ادا کیا جائے گا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس لنک کا یو آر ایل جی میل ڈاٹ کام کے بجائے ان باکس ڈاٹ گوگل ڈاٹ کام نظر آرہا ہے جس سے بظاہر یہ تاثر ملتا ہے کہ گوگل جی میل کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ اگر آپ کو یہ نئی سروس پسند نہیں اور جی میل پر ہی واپس جانے کے خواہشمند ہیں تو آپ اسے باآسانی بند کرسکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق گوگل نے صارفین کو پرانے یا نئے فارمیٹ پر رہنے کا آپشن دیا ہے۔ گوگل ان باکس کو اکتوبر 2014 میں لانچ کیا گیا تھا۔ ایک اور ویب سائٹ نائن ٹو فائیو گوگل کے مطابق گوگل اس خاموش منتقلی پر کافی عرصہ سے کام کررہا تھا اور اب تک کے نتائج کافی حوصلہ افزا رہے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…