جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

صدراوبامانے کائنات کے سب سے بڑے خزانوں کے بل پردستخط کردیئے

datetime 9  دسمبر‬‮  2015 |
WASHINGTON, DC - JUNE 26: U.S. President Barack Obama gives remarks on the Supreme Court ruling on gay marriage, in the Rose Garden at the White House June 26, 2015 in Washington, DC. Today the high court ruled that same-sex couples have the right to marry in all 50 states. (Photo by Mark Wilson/Getty Images)

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکی صدر باراک اوباما کی جانب سے نومبر میں ایک نئے قانون پر دستخطوں کے بعد ’خلائی کان کنی‘ جلد ہی حقیقت کا روپ بھی دھار سکتی ہے۔پہلی مرتبہ امریکی صدر باراک اوباما نے ایک ایسے قانون پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت چاند اور سیارچوں سے تجارتی بنیادوں پر پانی سمیت معدنیات نکالنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اس کے نتیجے میں غیر ارضی سونا زمین تک لانے میں مدد مل سکتی ہے کیونکہ نجی خلا بازی کی صنعت پہلے ہی انتہائی تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور کمرشل خلائی پروازوں کی قیمت کم ہوتی جا رہی ہے۔اب اس نئے امریکی قانون کے تحت، جو بھی امریکی شخص یا کمپنی سیارچوں یا چاند پر کچھ تلاش کرتا ہے تو وہ اسے اپنے پاس رکھ سکتا ہے، یا پھر یہ اس کی مرضی ہوگی کہ وہ اس کے ساتھ کیا کرنا چاہتا ہے۔ اس اسپیس ایکٹ کے ساتھ ہی یہ تصور وجود میں آیا ہے کہ زمین پر بسنے والا ہر شخص سائنسی تحقیق اور ریسرچ کے لیے خلاءکا حصے دار ہے۔ یہ قانون اجازت دیتا ہے کہ جو بھی سرمایہ کاری کرے گا وہ اپنی کوششوں سے فائدہ بھی اٹھا سکتا ہے۔محفوظ دنیا فاو¿نڈیشن کے ایک وکیل کرسٹوفر جانسن کا کہنا ہے کہ اب بات خلا کے طویل المدتی اور پائیدار استعمال کی ہو رہی ہے۔ یہ قانون خلاءمیں آئندہ صدی کی سرگرمیوں کی بنیاد کا تعین کرے گا۔ ان کا کہنا تھا، ”اب خلاء کے بارے میں بات چیت کرنا بالکل درست ہے۔ خلاءکے وسائل کو تلاش کرنا اور ان کا استعمال شروع ہو چکا ہے۔“قبل ازیں امریکا میں انسیویں صدی میں ایک جادوئی تصور کا آغاز ہوا تھا اور کیلیفورنیا میں 1849ئ میں سونا نکالنے کی تحریک اٹھی تھی لیکن اس مرتبہ خلاءمیں معدنی ذخائر کی تلاش پر سرمایہ کاروں کے اخراجات بہت زیادہ ہو سکتے ہیں اور رسک بھی زیادہ ہے۔ بڑی بڑی کمپنیاں فی الحال اپنے اختیارات اور مواقع کا جائزہ لے رہی ہیں لیکن چھوٹے درجے پر ابتدائی اقدامات کیے جا رہے ہیں، جیسے کہ سن دو ہزار بارہ میں ’پلینٹیری ریسورسز‘ منصوبے کا آغاز کیا گیا تھا۔ اس منصوبے کا آغاز گوگل کے شریک بانی لیری پیج نے کیا تھا۔پلینٹری ریسورسز کے صدر کرس لیوکی کا کہنا ہے کہ ابھی تو یہ بھی سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ آیا کون سی کمرشل کمپنی خلا میں جانے اور وہاں کوئی بنیاد بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے، ”لیکن اب اسپیس ایکٹ کے تحت ہمیں اور ہمارے سرمایہ کاروں کو یہ یقین دہانی ہوئی ہے کہ اسپیس کاروبار میں قدم رکھا جا سکتا ہے۔“ ان کا کہنا تھا کہ اس نئے قانون کے بعد سے انہیں اپنے سرمایہ کاروں کی طرف سے خوشی کے پیغامات مل رہے ہیں۔خلاءمیں کان کنی کی ایک دوسری خواہش مند کمپنی کے نائب صدر میگن کریفورڈ کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کو کوئی ڈر نہیں ہے کہ ان کی رقم ضائع ہو گی، ”یہ ہمارے لیے ایک بہت بڑی فتح ہے۔ ہمیں سرمایہ کاروں کو قائل کرنے کے لیے کوئی زیادہ دقت نہیں ہوگی۔“خلائی تحقیقی ادارے ناسا کی تحقیق کے مطابق زمین کے قریب ایسے 1500 سیارچے ہیں، جن تک آسانی سے پہنچا جا سکتا ہے اور ان میں سے دس فیصد پر انتہائی قیمتی معدنیات ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سونے اور پلاٹینیم سمیت دیگر اعلیٰ معیار کے لوہے کے ذخائر ہیں۔کمپنیوں کے مطابق اس سلسلے میں پہلا مشن سن دو ہزار سترہ تک لانچ کیا جا سکتا ہے جبکہ ان معدنیات کا زمین تک لانے کا سلسلہ سن دو ہزار بیس تک شروع ہو جائے گا۔ ’ڈیپ اسپیس انڈسٹری‘ نامی کمپنی پچیس سے بتیس کلوگرام کا منی سٹیلائیٹ خلائ میں بھیجنے کا پروگرام رکھتی ہے، جس کے ذریعے معدنی نمونے واپس زمین تک لائے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…