ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

جاپانی کمپنی نے واٹر پروف سمارٹ فون بنا دیا

datetime 8  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو(نیوز ڈیسک) ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ موبائل فونز کے بہت زیادہ استعمال سے ہاتھوں پر موجود جراثیم کی بڑی تعداد ان پر منتقل ہو جاتی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک جاپانی کمپنی نے ایسا سمارٹ فون تیار کر لیا ہے جسے صابن اور پانی سے دھویا جا سکتا ہے۔ ڈگنو ریفری نامی یہ فون اپنی طرف کا پہلا سمارٹ فون ہے جسے دھونے سے کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔ اس نئے واٹر پروف موبائل فون کو بنانے کا مقصد ان والدین کی پریشانی کو دور کرنا ہے جو اپنے موبائل فون کو صاف رکھنا چاہتے ہیں۔

اس موبائل فون کی تشہیر کیلئے بنائی گئی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک بچے کے ہاتھ سے فون ٹماٹو کیچپ سے بھری پلیٹ میں گر جاتا ہے جس کے بعد اس کی والدہ اس فون کو اٹھا کر دھو دیتی ہے۔ کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اپنی طرز کا یہ پہلا سمارٹ فون ہے جو مارکیٹ میں سامنے لایا گیا ہے۔ اس فون کو مارکیٹ میں لانے سے پہلے 700 مرتبہ پانی اور صابن سے دھویا گیا لیکن اس کی باڈی اور اندرونی پارٹس کو کوئی فرق نہیں پڑا اور وہ بالکل صحیح سلامت رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…