لندن(نیوز ڈیسک ) برطانیہ کی آفکوم انڈسٹری کے ماہرین کی رپورٹ کی ریسرچ کے مطابق پرانے فونز نئے سمارٹ فونز سے استعمال میں زیادہ سہل ہیں۔ ماہرین کی رپورٹ کے مطابق پرانے موبائلز نئے سمارٹ فونز سے زیادہ اچھی طرح سے کام کرتے ہیں اور بہتر طور پرسگنل اٹھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ نئے فونز جدید ٹیکنالوجی کے باوجود کمزور سگنلز کو پک کرنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں اور اکثر دیہاتی علاقوں میں سمارٹ اور مہنگے فون کمزور سگنل نہیں پک کر پاتے جبکہ وہاں پرانے موبائلز کی نیٹ ورکینگ ہو رہی ہوتی ہے۔ سمارٹ فونز کو دوسرے موبائل فونز کی نسبت 2 جی نیٹ ورک میں سات گنا سٹرونگ سگنل درکار ہوتے ہیں۔ 3 جی نیٹ ورک پر سب سے گھٹیا سمارٹ فون کو نو گنا زیادہ سگنل جبکہ 4 جی نیٹ ورک پر سات گنا زیادہ سٹرونگ سگنل درکار ہوتے ہیں۔ افکوم کی ریسرچ کے مطابق سمارٹ فون میں استعمال ہونے والے گلاس اور میٹل شیٹ سستے موبائلز میں استعمال ہونے والی پلاسٹک شیٹ کے مقابلے کال کے بند ہو جانے کے ذمہ دار ہیں۔ ماہرین کے مطابق سمارٹ فونز سگنلز کے علاوہ بعض اوقات کال ملانے میں بھی مسائل پیدا کرتے ہین۔مثال کے طور پر ٹچ موبائلز میں کال مل جانے کے بعد ہاتھ کی حرکت سے کال ڈراپ ہونے کا بھی خدشہ ہوتا ہے۔