ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

ماہرینِ فلکیات نے کائنات میں بہت دور ایک سیارہ دریافت کر لیا

datetime 7  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک ) امریکی ماہرینِ فلکیات نے کائنات میں بہت دور ایک سیارہ دریافت کیا ہے جو اپنے مدار سے بے دخل ہو چکا ہے اور اس کے اطراف میں نظام شمسی کے زحل کی طرح حلقے ہیں۔ یونیورسٹی آف کیلیفیورنیا برکلے کے ماہرین نے اس سیارے کو ہبل خلائی دوربین اور جیمینی پلانیٹ امیجر کی مدد سے دریافت کیا ہے۔ اس سیارے کے نظام میں بہت سے پتھر، گرد اور دمدار ستارے بھی موجود ہیں۔ ماہرین کے مطابق سیارے نے گردوغبار اور باریک پتھروں کو اپنی طرف کشش کیا جس سے اس کے گرد دائرے بن گئے تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ سیارہ اپنے مدار سے کس طرح باہر نکلا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ سیارہ اپنے سورج سے 60 ارب میل کے فاصلے پر موجود ہے گویا یہ سیارے اپنے نظام شمسی کا حصہ نہیں ہے۔ ماہرین کی تھیوری کے مطابق یہ سیارہ کسی بڑے سیارے کی ٹکر سے اپنے مدار سے باہر نکل گیا ہو گا اور بعد میں گرد اور پتھر اس کے گرد گھومنے لگے جو سیارے کے حلقے کی صورت موجود ہیں۔ماہرین کے مطابق اس کے سورج کا نام ایچ ڈی 106906 ہے جو بالکل ہمارے سورج جیسا ہے لیکن اس کی عمر صرف 1 کروڑ 30 لاکھ سال ہے اور یہ پورا نظام زمین سے 300 نوری سال کے فاصلے پر موجود ہے جس کا مطلب ہے کہ اگر روشنی کی رفتار سے 300 سال تک سفر کیا جائے تب اس نظام شمسی میں پہنچا جاسکتا ہے جبکہ روشنی کی رفتار قریبا 3 لاکھ کلومیٹر فی سیکنڈ ہے اور کائنات میں اس سے زیادہ تیز رفتار کوئی اور شے موجود نہیں۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…