اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کی نااہلی،بھارتی جواب کے انتظار میں اپنا بڑا نقصان کروابیٹھے، شہریار خان کا کہنا ہے کہ بورڈ کے پاس کوئی پلان بی نہیں کیونکہ اب اتنے محدود وقت میں کچھ بھی ممکن نہیں رہاپاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہر یار خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس سیریز کے انتظامات کےلئے وقت بہت کم ہے ¾ بھارتی کرکٹ بورڈ ہاں یا ناں کی صورت میں حتمی جواب دے ¾بھارت کی اکثریت پاک بھارت سیریز کی حامی ہے ¾ بد قسمتی فیصلہ نہیں ہورہاہے ۔ ایک انٹرویو میں شہر یار خان نے کہاکہ انہوں نے اگلے دو دنوں میں بی سی سی آئی سے ہاں یا ناں کی صورت میں حتمی جواب مانگ لیا کیونکہ پاکستان کے پاس سیریز کے انتظامات کرنے کیلئے قلیل وقت ہے شہر یار خان نے کہاکہ بدقسمتی سے ابھی تک کنفیوژن موجود ہے اور موجودہ حالات میں کسی کیلئے بھی بروقت انتظامات کرنا آسان نہیں ہو گاپی سی بی نے باہمی سیریز کی بحالی کیلئے مثبت کردار ادا کیا ہے اور اب گیند انڈیا کی کورٹ میں ہے۔انہوںنے کہا کہ میرے خیال میں بھارت کی اکثریت پاک بھار ت سیریز پسند کرتی ہے۔تاہم بدقسمتی سے انہیں گزشتہ آٹھ سالوں میں بمشکل ایسے میچ دیکھنے کا موقع ملا۔جب ان سے پوچھا گیا کہ انڈیا کے انکار کی صورت میں پی سی بی نے کسی پلان بی پر غور کیا ہے؟ تو شہریار خان نے بتایا کہ بورڈ کے پاس کوئی پلان بی نہیں کیونکہ اب اتنے محدود وقت میں کچھ بھی ممکن نہیں رہا۔شہریار نے بتایا کہ پیرس میں وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے بھارت ہم منصب نریندر مودی کے درمیان ملاقات سے باہمی سیریز کے حوالے سے ایک امید جاگی تھی تاہم صورتحال تاحال واضح نہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی نااہلی،بھارتی جواب کے انتظار میں اپنا بڑا نقصان کروابیٹھے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے غیرملکی خواتین کے اغواءکے پس پردہ حقائق بتا دیئے
-
مون سون بارشیں برسانے والا نیا سسٹم پاکستان میں کب داخل ہوگا ؟محکمہ موسمیات نے خوشخبر ی سنا دی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
کوچ گہری کھائی میں گرنے سے خواتین و بچوں سمیت 40 مسافر جاں بحق
-
ٹک ٹاک لائیو پر بوسہ لینے والے غیر شادی شدہ جوڑے کو سرعام کوڑے مارے گئے
-
3 دن سے لاپتہ 2 معصوم بھائیوں کی لاشیں گھر کی چھت پر موجود صندوق سے برآمد
-
ڈالر کی قیمت 250 روپے سے کم ہونے کی پیش گوئی
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ
-
سانحہ جھیل سیف اللہ: (ر) کمانڈرعامر کے برادر نسبتی نے قتل کا شبہ ظاہر کردیا، بھتیجے پر سنگین الزامات
-
متعدد بار زیادتی کی گئی، رضا ڈار کیس میں غیر ملکی خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات
-
موبائل فون سستے ، نئی ڈیوٹی کا اطلاق شروع!
-
رضا ڈار پر شرمناک الزام کے بعد اسحاق ڈار استعفیٰ دیں، فیصل واوڈا کا مطالبہ
-
ڈرائیور نے جان بوجھ کر بس کھائی میں گرائی، 40افراد جاں بحق، ژوب حادثے میں بچ جانے والے مسافر کا انکش...
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں، پاکستان میں بھی بڑی کمی متوقع



















































