اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) عالمی میڈیا کے مطابق ایک امریکی عدالت میں دونوں کمپنیاں اس سمجھوتے پر پہنچ گئی ہیں ، تا ہم سام سنگ کا کہنا ہے کہ اگر جزوی فیصلے میں بعد ازاں کوئی تبدیلی ہوئی تو ایپل رقم کا کچھ حصہ واپس کرے گا۔ اس سے قبل ایپل کمپنی نے الزام لگایا تھا کہ سام سنگ کمپنی سمارٹ فون کے حوالے سے ان کے آئیڈیاز اور پراڈکٹس کی نقل تیار کر رہی ہے ، اب عدالت کے فیصلے کے بعد ایپل کے عہدیدار خوش ہیں ، اور انہوں نے عدالت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ یاد رہے کہ دونوں کمپنیوں کے درمیان یہ تنازع 2011 میں شروع ہوا تھا ، اور مذکورہ الزامات کے تحت ایپل نے سام سنگ کے خلاف 2.5 ارب ڈالرز ہرجانے کا مقدمہ کیا تھا۔ ایک سال بعد ایپل نے کیس جیت لیا ، لیکن اس کو لگ بھگ ایک ارب ڈالر ملا تھا ، اب دونوں کمپنیاں کوئی 55 کروڑ ڈالر کی ادائیگی پر متفق ہو گئی ہیں۔