ہفتہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2026 

سعید اجمل بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں بھی رنگ نہ جما سکے

datetime 6  دسمبر‬‮  2015 |

ڈھاکا(نیوز ڈیسک ) سعید اجمل بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں بھی رنگ نہ جما سکے، پاکستانی اسپنر کو تاحال چٹاگانگ وکنگز کی جانب سے صرف 3میچز کھیلنے کا موقع مل سکا،41کی بھاری اوسط سے 2 ہی وکٹیں ہاتھ آئیں۔تفصیلات کے مطابق بولنگ ایکشن کی تبدیلی کے بعد غیرموثر ہونے والے سعید اجمل پاکستانی ٹیم میں جگہ برقرار نہ رکھ پائے۔ اب وہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں بھی ناکام ثابت ہو رہے ہیں، ا?ف اسپنر کو چٹاگانگ وکنگز کی جانب سے اب تک صرف 3 ہی میچز کھیلنے کا ہی موقع مل سکا، اس دوران انھوں نے41کی بھاری اوسط سے2وکٹیں حاصل کیں،بہترین بولنگ پہلے میچ میں 35رنز کے عوض 2وکٹ رہی،اگلی دونوں میچز میں وہ کامیابی کو ترستے رہے،اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ پاکستانی پیسر محمد عامر ٹاپ 10بولرز میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
انھوں نے 14.45کی اوسط سے 11شکار کیے،سرفہرست شکیب الحسن نے 9.23کی ایوریج سے 13پلیئرزکو پویلین کی راہ دکھائی، ابو حیدر نے بھی اتنی ہی وکٹیں لیں لیکن اوسط 14.53رہی،الامین حسین11،شفیع الاسلام10،کولاسیکرا اور مشفیق الرحیم9،9 جبکہ مشرف حسین اور عرفات سنی8،8 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔
بیٹنگ میں تمیم اقبال سب کو پیچھے چھوڑ گئے،انھوں نے 41.42کی اوسط سے 290رنز بنائے جس میں 3ففٹیز بھی شامل ہیں، دیگر ٹاپ 10 بیٹسمینوں میں تلکارتنے دلشان228،سنگا کارا224،مناویرا173،مشفیق الرحیم145،مارلون سموئیلز142،محموداللہ141، امرالقیس127، تشارا پریرا126 اور سومیہ سرکار125 رنز شامل ہیں۔
ٹیموں میں کومیلا وکٹورینز اور باریسال بلز10، 10پوائنٹس کے ساتھ نمایاں ہیں، رنگپور رائیڈرز8،ڈھاکا ڈائنا مائٹس6، چٹاگانگ وکنگز4 اور سلہٹ سپر اسٹارز2پوائنٹس لے پائی ہیں۔ 2 روز ا?رام کے بعد ایونٹ میں کھلاڑی اتوار سے دوبارہ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…